"طبیعیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 22:
=== قرون وسطی کی اسلامی دنیا میں طبیعیات ===
 
<nowiki>[[قرون وسطی|قرونِ وُسطیٰ]]</nowiki> کے مسلمان سائنسدانوں میں سے [[ابن سینا]]، [[الکندی]]، [[نصیر الدین طوسی]] اور [[ملا صدرا]] کی خدمات طبیعیات، [[میکانیات]] اور [[حرکیات (طبیعیات)|حرکیات]] کے فروغ میں اِبتدائی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ بعد اَزاں [[محمد ابن زکریا الرازی]]، [[البیرونی]] او ر [[ابو البرکات البغدادی]] نے اُسے مزید ترقی دی۔ الرازی نے [[علم کائینات|علمِ کائنات]] کو خاصا فروغ دیا۔ [[البیرونی]] نے [[ارسطو]] کے کئی طبیعیاتی نظریات کو ردّ کیا۔ البغدادی کی کتاب ’کتاب المعتبر‘ قدیم فزکس میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ [[حرکت (طبیعیات)|حرکت]] اور [[سمتی رفتار]] کی نسبت البغدادی اور ملاصدرہ کے نظریات و تحقیقات آج کے سائنسدانوں کے لیے بھی باعثِ حیرت ہیں۔ پھر [[ابن الہیثم]] نے علم پیمائش، [[کرہ ہوائی]]،[[کثافت]]، [[وزن|اوزان]]، سمتی رفتار، [[کشش ثقل]] اور [[زمان و مکاں]] جیسے موضوعات اور تصورات کی نسبت بنیادی مواد فراہم کر کے علمِ طبیعیات کے دامن کو علم سے بھر دیا۔ اِسی طرح میکانیات اور حرکیات کے باب میں بھی ابن سینا اور ملا صدرہ نے نمایاں خدمات سراَنجام دیں۔ ابنُ الہیثم کی کتاب [[کتاب المناظر|کتابُ المناظر]] نے اِس میدان میں گرانقدر علم کا اِضافہ کیا۔ ابنِ باجّہ نے بھی حرکیات میں نمایاں علمی خدمات اِنجام دیں۔ اُنہوں نے [[ارسطو]] کے نظریۂ رفتار کو ردّ کیا۔ اِسی طرح [[ابن رشد|ابنِ رشد]] نے بھی اِس علم کو ترقی دی۔ اِن مسلم سائنسدانوں نے [[گلیلیو گلیلی|گلیلیو]] سے بھی پہلے [[قوتِ ثقل]] کی خبر دِی مگر اُن کا تصوّر دورِ حاضر کے تصوّر سے قدرے مختلف تھا۔ اِسی طرح [[معیار حرکت]] کا تصوّر بھی اِسلامی سائنس کے زرِیعے مغربی دُنیا میں متعارف ہوا۔ [[ثابت بن قرہ]] نے لیور/[[بیرم]] پر پوری کتاب لکھی، جسے مغربی تاریخ میں لبر کراٹونس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بغداد کے دِیگر مسلم سائنسدانوں نے تاریخ کے کئی میکانکی آلات اور پرزہ جات وغیرہ پر بہت زیادہ سائنسی مواد فراہم کیا۔ علم [[بصریات]] کے میدان میں تو اِسلامی سائنسی تاریخ کو غیر معمولی عظمت حاصل ہے۔ بقول [[پروفیسر آرنلڈ]] اِس میدان میں چوتھی صدی ہجری کے ابنُ الہیثم اور [[کمال الدین محمد الفارسی]] کی سائنسی خدمات نے پچھلے نامور سائنسدانوں کے علم کے چراغ بجھادیئے۔ ابنُ الہیثم کی معرکۃُ الآراء کتاب آن آپٹکس آج اپنے لاطینی ترجمہ کے زرِیعے زندہ ہے۔ اُنہوں نے تاریخ میں پہلی مرتبہ [[عدسہ (بصریات)|عدسہ]] کی [[کلاں نمائی طاقت|کلاں نمائی طاقت (Magnifying Power)]] کو دریافت کیا اور اِس تحقیق نے [[مکبر عدسہ]] کے نظریہ کو اِنسان کے قریب تر کر دیا۔ ابنُ الہیثم نے ہی یونانی نظریۂ بصارت کو ردّ کر کے دُنیا کو جدید نظریۂ بصارت سے رُوشناس کرایا اور ثابت کیا کہ روشنی کی شعاعیں آنکھوں سے پیدا نہیں ہوتیں بلکہ بیرونی اَجسام کی طرف سے آتی ہیں۔ اُنہوں نے [[پردہ بصارت|پردۂ بصارت]] کی حقیقت پر صحیح طریقہ سے بحث کی اور اُس کا [[عصب بصری|عصبِ بصری]] اور دِماغ کے ساتھ باہمی تعلق واضح کیا۔ الغرض ابنُ الہیثم نے بصریات کی دُنیا میں اِس قدر تحقیقی پیش رفت کی کہ [[اقلیدس]] اور [[کیپلر]] کے درمیان اُس جیسا کوئی اور شخص تاریخ میں پیدا نہیں ہوا۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وُہی جدید بصریات کے بانی کا درجہ رکھتے ہیں۔ اُن کے کام نے نہ صرف وٹیلو روجر بیکون اور پیکہام جیسے قدیم سائنسدانوں کو ہی متاثر کیا بلکہ دورِ جدید میں [[کیپلر]] اور [[نیوٹن]] کے کام بھی اُن سے خاصے متاثر نظر آتے ہیں۔ مزید برآں اُن کا نام روشنی، سمتی رفتار، عدسہ، فلکیاتی مشاہدات، [[موسمیات]] اور تاریک عکسالہ/کیمرا وغیرہ پر تاسیسی شان کا حامل ہے۔ اِسی طرح [[قطب الدین شیرازی]] اور [[القزوینی|القزوِینی]] نے بھی اِس میدان میں گرانقدر خدمات اِنجام دی ہیں۔<ref>{{Cite web |url=https://mantiq.pk/article/109 |title=آرکائیو کاپی |access-date=2018-01-18 |archive-date=2018-10-20 |archive-url=https://web.archive.org/web/20181020125332/http://mantiq.pk/article/109 |url-status=dead }}</ref>
 
== کلیدی نظریات ==