"طبیعیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[فائل:CollageFisica.jpg|تصغیر|طبیعیات کے مظاہر کی مختلف مثالیں۔]]
 
'''طبیعیات''' [[علوم فطریہ|قدرتی سائنس]] کی وہ شاخ ہے جس میں ہم [[مادہ|مادّہ]]، ان کے [[بنیادی ذرہ|بنیادی ذرّات]]، [[زمان و مکاں]] میں ان کی [[حرکت (طبیعیات)|حرکت]] اور رویوں، اور توانائی اور قوت سے متعلق چیزوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔
'''طبیعیات''' {{دیگر نام|انگریزی= physics}} [[علم طبیعی]] (physical science) کا ایک بنیادی شعبہ ہے۔ اس کی تعریف یوں بھی کی جاسکتی ہے کہ یہ [[فطرت]] یا طبیعہ کے اصول و قوانین کے مطالعہ کا نام ہے۔ طبیعیات ایک ایسا سائنسی علم ہے جس میں فطرت و طبیعہ کے ان بنیادی قوانین پر تحقیق کی جاتی ہے کہ جو اس کائنات کے نظم و ضبط کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ فطرت کے قوانین چار اہم اساسوں کے گرد گھومتے ہیں جو بنام [[وقت|زمان]] و [[فضاء (ضد ابہام)|مکاں]] اور [[مادہ]] و [[توانائی]] ہیں۔ اس کا لب لباب یوں کہہ سکتے ہیں کہ طبیعیات دراصل [[کائنات]] کی تشکیل کرنے والے بنیادی اجزاء اور ان اجزاء کے باہمی [[بنیادی تفاعل|روابط]] کے مطالعے اور پھر ان کے زیرِ اثر چلنے والے دیگر نظاموں (بشمول انسان ساختہ) کے تجزیات کا نام ہے۔
 
طبیعیات کے سلسلے میں ایک عمومی بات یہ ہے کہ یہ طبیعی اجسام سے متعلق رہتا ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ عام طور پر اس میں [[غیر نامیاتی]] (Inorganic) اجسام یا مادوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس [[نامیاتی کیمیا|نامیاتی]] (Organic) مرکبات اور مادوں کا مطالعہ عام طور پر [[حیاتیات]] اور [[فعلیات]] کے زمرے میں آتا ہے۔ [[کیمیاء]] میں اکثر ایسے مقامات آتے ہیں جہاں اس کا علم غیر نامیاتی دائرے سے نکل کر نامیاتی اجسام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے، مثال کے طور پر [[حیاتی کیمیاء]]۔ یہ دائرہ بندی گو بنیادی تصور قائم کرنے کے لیے تو اہم ہے لیکن آج سائنس کی ترقی نے ان تمام علوم کے دائروں کا مدہم کرکے اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ جہاں اکثر مقامات پر ان کی سرحدیں ایک دوسرے میں نفوذ کرتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔