"انعکاس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ردِّ ترمیم بصری خانہ ترمیم)
rv cross-wiki image spam, see https://guc.toolforge.org/?by=date&user=%D7%9E%D7%A7%D7%A3
(ٹیگ: رد ترمیم)
سطر 1:
[[فائل:Winter_Lights.jpg|بائیں|بدون_چوکھٹا]]
'''انعکاس''' دو مختلف واسطوں کے درمیانی نُقطہءِ اتّصال (interface) پر [[محاذ موج|محاذ موج (wavefront)]] کی سمت میں تغیر ہے تاکہ محاذ موج اُسی واسطے میں واپس پلٹے جس واسطے سے وہ نکلی تھی۔ روشنی، آواز اور پانی کی موجیں اس کی عام مثالیں ہیں۔ [[قانون انعکاس|قانونِ انعکاس]] کے مطابق [[باقاعدہ انعکاس|باقاعدہ انعکاس (specular reflection)]] کے لیے کوئی موج کسی سطح پر جس زاویے سے واقع ہوگی وہ اُسی زاویے سے منعکس ہوگی۔ یعنی [[زاویہ وقوع|زاویہءِ وقوع]] اور [[زاویہ انعکاس|زاویہءِ انعکاس]] برابر ہوں گے۔ [[آئینہ]] سے روشنی کا انعکاس، باقاعدہ انعکاس ہے۔
[[صدائیات|صدائیات (acoustics)]] میں انعکاس، [[بازگشت|بازگشت (echoes)]] کا باعث ہے اور یہ [[سونار]] میں استعمال ہوتا ہے۔ [[ارضیات]] میں انعکاس، [[زلزلی موج|زلزلی امواج (seismic waves)]] کے مطالعے کا اہم حصہ ہے۔ پانی کی [[سطحی موج|سطحی امواج (surface waves)]] میں بھی انعکاس کا مُشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ [[مرئی روشنی|مرئی روشنی (visible light)]] کے علاوہ [[برقناطیسی موج|برقناطیسی امواج]] میں بھی انعکاس کا مُشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ [[انتہائی بلند تعدد|انتہائی بلند تعدد (Very high frequency)]] اور [[اعلی تعدد|اعلی تعدد (high frequency)]] کی امواج کا انعکاس [[ریڈار]] اور [[ریڈیو]] کی نشریات کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ یہاں تک کہ [[ایکس شعاع|سخت ایکس شعاعیں (hard X-rays)]] اور [[گیما شعاع|گیما شعاعیں (gamma rays)]] بھی مخصوص گریزنگ آئینوں (grazing" mirrors) کے ذریعے [[اُتھلا زاویہ|اُتھلے زاویے (Shallow angle)]] پر منعکس ہوتیں ہیں۔