"فیوزر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
 
==بناوٹ==
[[Image:800px-Deuterium Ionized.JPG|thumb|left|350px|فیوزر میں موجود [[ڈیوٹیریم]] سے لال گلابی شعاعیں نکل رہی ہیں۔]]
فیوزر کی بناوٹ پرانے زمانے کے ریڈیو ٹی وی کے والو (ویکیوم ٹیوب) سے ملتی جلتی ہے لیکن فیوزر کی جسامت کافی بڑی ہوتی ہے۔ شیشے کی ایک بڑی سی بوتل کے اندر دھاتی جالی سے بنا ایک بڑا گولہ ہوتا ہے اور اسکے اندر ایسا ہی ایک چھوٹا گولہ ہوتا ہے۔ بوتل میں سے ساری ہوا نکال دی جاتی ہے۔ چند ہزار [[وولٹ]] کی [[بیٹری]] یا کسی اور DC پاور سپلائ سے بیرونی جالی کو مثبت (پوزیٹو) اور اندرونی جالی کو منفی (نیگیٹو) کنکشن دیا جاتا ہے۔ جب اس میں [[ہائیڈروجن]] کے یا کسی اور چیز کے مثبت آئین (ions) داخل کیئے جاتے ہیں تو وہ اندرونی منفی جالی کی طرف تیز رفتاری سے جاتے ہیں لیکن مرکز سے آگے گزرنے کے بعد پھر پلٹتے ہیں اور اندرونی جالی کے اندر آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں اور اس طرح گرم گیسوں کا [[پلازمہ]] بن جاتا ہے۔ اس دوران وہ کبھی کبھار آپس میں بھی ٹکراتے ہیں اور جالی سے بھی۔ جالی سے ٹکرانا انرجی کا ضیاع ہے مگر اسے روکا نہیں جا سکتا۔ جالی سے ٹکرانے پر جالی کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور پلازمہ کا کم۔ آئین جب آپس میں پورے زور سے ٹکراتے ہیں تو [[فیوزن]] کی وجہ سے [[ہائیڈروجن]] سے [[ڈیوٹیریم]] بن جاتی ہے۔ پلازمہ کا درجہ حرارت جتنا زیادہ ہو گا فیوزن اتنا ہی تیزی سے ہو گا۔<br />
فیوزر کی بناوٹ میں کوئی [[مقناطیس]] استعمال نہیں ہوتے۔