"اینٹیگوا و باربوڈا" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
م (r2.7.3) (روبالہ جمع: vep:Antigua da Barbud)
م (r2.7.3) (Robot: Modifying ckb:ئانتیگوا و باربودا to ckb:ئانتیگوا و باربوودا; cosmetic changes)
 
اینٹی گوا اور باربوڈا {{دیگر نام|انگریزی=Antigua and Barbuda}} دو جزیروں پر مشتمل ایک ریاست ہے جو [[بحر کیریبئن]] اور [[بحر اوقیانوس]] کے درمیان واقع ہے۔ اس میں دو بڑے آباد جزیرے ہیں جو اینٹی گوا اور باربوڈا ہیں۔ اس میں بہت سارے چھوٹے جزیرے بھی شامل ہیں۔ ان جزائر کو 365 ساحلوں کی سرزمین بھی کہتے ہیں کیونکہ یہاں بہت سارے ساحل ہیں۔ [[برطانوی سلطنت]] کا سابقہ حصہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی [[حکومت]]، [[زبان]] اور [[ثقافت]] پر برطانوی اثر گہرا ہے۔
== تاریخ ==
کاربن ڈیٹنگ کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ یہاں انسانی آبادی 3100 ق م سے موجود ہے۔
 
 
یکم [[نومبر]] [[1981]] کو یہ جزائر [[دولت مشترکہ|دولتِ مشترکہ]] کے اندر آزاد ریاست بن گئے۔ ملکہ الزبتھ دوئم یہاں کی پہلی ملکہ بنیں۔
== سیاست ==
یہاں کا سیاسی نظام وفاقی، پارلیمانی اور بادشاہت کی نمائندگی رکھتا ہے۔ ریاست کے سربراہ کی حیثیت [[بادشاہ]] یا [[ملکہ]] کو ملتی ہے جو [[گورنر جنرل]] کو مقرر کرتے ہیں۔ موجودہ ملکہ الزبتھ دوئم ہیں جو 1981 میں اس کی آزادی سے یہاں کی ملکہ ہیں۔ وزیرِ اعظم کے مشورے سے گورنر جنرل وزیروں کی کونسل تشکیل دیتے ہیں۔ وزیرِ اعظم حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔
 
پچھلے عام انتخابات 12 مارچ 2009 کو ہوئے تھے جس میں اینٹی گوا لیبر پارٹی نے 7 نشستیں جتیں۔ یونائیٹڈ پروگریسو پارٹی نے 9 جبکہ باربوڈا پیپلز موومنٹ نے ایک نشست حاصل کی۔
 
== فوج ==
رائل اینٹی گوا اینڈ باربوڈا ڈیفنس فورسز کے کل 285 اراکین ہیں۔ 12 سے 18 سال کے 200 اراکین کیڈٹ کور بناتے ہیں جو کل 285 اراکین میں شامل ہیں۔
== معیشت ==
ملکی معیشت کے نصف سے زیادہ آمدنی [[سیاحت]] سے ہوتی ہے۔ اینٹی گوا اپنے آرام دہ تفریح گاہوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ 2000ع سے یہاں سیاحوں کی آمد کم ہوئی ہے اور معیشت بھی کمزور ہوئی ہے۔
 
امریکن یونیورسٹی نے یہاں اینٹی گوا کالج آف میڈیسن کھولا ہے جس کے بعد حکومتی آمدنی کا ایک نیا ذریعہ کھل گیا ہے۔ یونیورسٹی میں بہت سارے مقامی لوگ کام کرتے ہیں اور 1000 طلباء و طالبات مقامی خدمات اور مصنوعات کا بڑا حصہ استعمال کرتے ہیں۔
 
== آبادی کی خصوصیات ==
=== لسانی گروہ ===
اینٹی گوا کی کل آبادی 85٫632 افراد پر مشتمل ہے جن کی اکثریت مغربی افریقی، برطانوی اور پرتگالی النسل ہیں۔ سیاہ فام افراد 91 فیصد، 4.4 فیصد مخلوط النسل، 1.7 فیصد سفید فام اور 2.9 فیصد دیگر نسلوں سے ہیں۔
=== مذہب ===
74 فیصد افراد عیسائی مذہب کے پیروکار ہیں۔
 
غیر عیسائی مذاہب میں رستافاری تحریک، اسلام، یہودیت اور بہائی مذہب اہم ہیں۔
=== زبانیں ===
سرکاری زبان انگریزی ہے تاہم بہت سارے مقامی افراد اینٹی گوان کریول زبان بھی بولتے ہیں۔
=== ثقافت ===
ثقافتی اعتبار سے برطانوی یہاں چھائے ہوئے ہیں۔ مثلاً یہاں کا قومی کھیل [[کرکٹ]] ہے اور یہاں کئی مشہور کھلاڑی جیسا کہ [[ویون رچرڈز]]، [[اینڈی رابرٹس]] اور [[رچی رچرڈسن]] پیدا ہوئے ہیں۔ دیگر مقبول کھیلوں میں [[فٹبال]]، [[کشتی رانی]] وغیرہ ہیں۔
 
مقامی خوراک پر شکرقندی اور مکئی کی بنی چیزیں غالب ہیں۔
 
== تعلیم ==
یہاں خواندگی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہاں دو طبی تعلیم کے ادارے بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں پرائمری اور ثانوی تعلیم کے لئے بھی دو سکول موجود ہیں۔
== خارجہ تعلقات ==
[[sl:Antigva in Barbuda]]
[[so:Antigua iyo Barbuda]]
[[ckb:ئانتیگوا و باربوداباربوودا]]
[[sr:Антигва и Барбуда]]
[[sh:Antigva i Barbuda]]
57,094

ترامیم