"انگلستان" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 114:
== تعلیم ==
=== یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے ===
19 سال تک تعلیم کے امور کی دیکھ بھال حکومت کرتی ہے۔ ٹیکسوں کی مدد سے چلنے والے سکولوں میں 93 فیصد طلباء پڑھتے ہیں۔ محدود مقدار میں طلباء مذہبی سکولوں کو بھی جاتے ہیں۔ تین سے چار سال کی عمر کے بچوں کے لئے نرسری سکول ہوتا ہے۔ چار سے گیارہ سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے پرائمری سکول ہے۔ گیارہ سے سولہ سال تک کے نوجوانوں کے لئے ثانوی سکول ہے جبکہ اختیاری دو سال مزید لگا کر چھ سال کا کالج بھی ہوتا
لازمی تعلیم کے اختتام پر طلباء کو لازمی جنرل سرٹیفیکٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا امتحان دینا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ مزید تعلیم کے لئے کسی کالج جا سکتے ہیں۔ انگلستان میں عموماً 18 سال یا اس سے بڑی عمر کے طلباء یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں۔ انگلستان میں حکومتی خرچے پر چلنے والی 90 سے زیادہ جامعات یعنی یونیورسٹیاں ہیں۔ طلباء کو گزارے کے لئے سٹوڈنٹ لون یعنی تعلیمی قرضہ دیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی میں تین سال تعلیم کے بعد گریجوائٹ ڈگری دی جاتی ہے۔ ایک سال مزید تعلیم کے بعد طلباء کو ماسٹرز کی ڈگری یا تین سال اضافی تعلیم کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری دی جاتی ہے۔
|