"خاطر آفریدی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: '''خاطر آفریدی،''' پشتو زبان کے معروف شاعر۔ 1929ء میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے لنڈی کوتل می...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 09:35، 23 ستمبر 2012ء

خاطر آفریدی، پشتو زبان کے معروف شاعر۔ 1929ء میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے۔ یہ علاقہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع ہے۔ آپ کا اصل نام مصری خان تھا۔ آپ کے والدین کا تعلق آفریدی قبیلہ میں زکا خیل برادری سے تھا۔ خاطر آفریدی پشتو زبان کے انتہائی معروف شاعر گردانے جاتے ہیں۔
آپ کے صاحبزادے نے تمام ادبی کام جمع کر کے ایک ضحیم کتاب کی شکل میں شائع کروایا۔ خاطر آفریدی کی پیدائش کے کچھ دن بعد ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا اور ان کی پرورش چچا اور دادا نے کی۔ غربت کی زندگی گزاری، اور کبھی مدرس نہ جا سکے۔ اور کم عمری میں خیبر رائفل کیمپ میں ایک باغبان کی نوکری اختیار کی۔
خاطر کو شاعری اور دوسرے فنون لطیفہ میں خاصی دلچسپی تھی اور انھوں نے شاعری اور موسیقی (رباب) کی تعلیم ایک مقامی استاد “باغیرم“ سے حاصل کی، جو کہ مالکدین خیل کے رہائشی تھے۔
آپ کا جواں عمری میں ہی انتقال ہو گیا۔ آپ 24 اگست، 1961ء کو اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔