"اقلیدس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Scuola_di_atene_07.jpg|thumb|اقلیدس]]
[[تصویر:EuclidStatueOxford.jpg|thumb|اقلیدس کا مجسمہ]]
[[اقلیدس]] ایک یونانی ریاضی دان تھا جو مصری شہر [[اسکندریہ]] میں تیسری صدی قبل مسیح میں رہا۔ اس کی زندگی کے بارے میں بہت کم تفصیلا پتا ہے۔ اسکی کتاب [[ایلیمنٹس]] (Elementselements) [[ریاضی]] کی تاریخ کی مشہور ترین اور سب سے زیادہ دیر تک پڑھائی جانے والی نصابی کتاب ہے جو کہ انیسویں اور بیسویں صدی تک پڑھائی جاتی رہی ہے<ref>Ball, pp. 50–62.</ref><ref>Boyer, pp. 100–19.</ref><ref>Macardle, et al. (2008). ''Scientists: Extraordinary People Who Altered the Course of History.'' New York: Metro Books. g. 12.</ref>۔ اس کے علاوہ اس کے پانچ اور کام آج کے دور تک محفوظ رہے ہیں جو کہ ایلیمنٹس (Elements) کے طرح سے ہی لکھے گئے ہیں۔
 
== زندگی ==
اقلیدس کی زندگی کے بارے میں بہت کم معلوم ہے کیونکہ اس کے متعلق بہت کم حوالے موجود ہیں۔ اس کی تاریخ پیدائیش، جائے پیدائیش اور وہ حالات جن میں اس کا انتقال ہوا معلوم نہیں ہیں اور اس کے بارے میں اس کے معاصر شخصیات کے حوالوں سے ہی کچھ اندازے لگائے گئے ہیں۔ وہ دیکھنے میں کیسا لگتا تھا اس بارے میں کوئی حقائق نہیں ہیں۔ اس لیے اس کی ساری تصویریں مصور کا تخیل ہیں۔
 
کچھ تاریخی حوالے [[پروکلس]] اور [[پاپوس السکندری]] سے ملتے ہیں جو کی اس کی زندگی کے کئی صدیوں بعد لکھے گئے<ref>Joyce, David. ''Euclid''. Clark University Department of Mathematics and Computer Science. [http://aleph0.clarku.edu/~djoyce/java/elements/Euclid.html]</ref>۔ پروکلس نے اس کا سرسری تعارف ایلہمنٹس کی تفسیر لکھتے ہوئے اس کے مصنف کے طور پر کرایا کہ [[ارشمیدس]] نے اس کا ذکر کیا تھا۔ [[بطلیموس اول]] نے جب اس سے پوچھا تھا کہ [[ہندسہ]] (geometry) سیکھنے کا کوئی آسان طریقہ ہے تو اقلیدس نے جواب دیا کہ '''ہندسہ (geometry) کے لیے کوئی شاہی راستہ نہیں ہے'''<ref>Proclus, [http://books.google.com/books?id=JZEHj2fEmqAC&lpg=PP1&pg=PA57#v=onepage&q&f=false p. 57]</ref>۔ ابھی تک یہ مانا جاتا ہے کہ اقلیدس اپنا کام ارشمیدس سے پہلے لکھ چکا تھا<ref>Proclus, [http://books.google.com/books?id=JZEHj2fEmqAC&pg=PA88&vq=euclid&dq=proclus+commentary+elements&source=gbs_search_s&cad=0#PPR30,M1 p. XXX]</ref><ref>''[http://www-history.mcs.st-and.ac.uk/Biographies/Euclid.html Euclid of Alexandria]''</ref><ref>The MacTutor History of Mathematics archive.</ref>۔
 
== حوالہ جات ==