"اسلم کرتپوری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Robot: Changing زمرہ:غیرزمرہ بند صفحات to زمرہ:غیر زمرہ بند صفحات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{صفائی}}
[[File:ASLAM KIRATPURI.jpg|ASLAMاسلم KIRATPURIکرتپوری|thumb]]
==Aslam Kiratpuri==
 
'''اسلم کرتپوری''' ایک معروف خطاط ہی نہیں بلکہ ممبئی کی اردو دنیائے صحافت کی ایک اہم شخصیت بھی ہیں۔ آپ کی لازوال فنی و صحافتی خدمات کا ایک زمانہ ہی معترف نہیں ہے بلکہ آنے والے نونہالانِ قوم بھی اسے یاد رکھیں گے۔آپ فن کار ہیں اور جملہ شعبہ ہائے اردو صحافت و طباعت کے فن دان بھی ہیں ۔ خطاطی میں'''لاہوری اسکول''' سے متعلق ہوتے ہوئے بھی روادار ایسے ہیں کہ کبھی دوسرے مکاتبِ خوشنویسی سے کبھی تعصب نہیں برتا اور اپنے شاگردوں کو بھی اس کی تعلیم دی۔ اسلم کرتپوری نے اسکولی عمر میں ہی خطاط الہند فیض مجدد لاہوری کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا، استفادہ کیا، مشق کرتے رہے، الفاظ کی نوک پلک سنوارتے رہے، فیض صاحب کے شاگردِ رشید ثابت ہوئے۔ ان سے اکتسابِ فن کا کبھی کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔
آپ نے ممبئی کے بیشتر اردو اخبارات میں خدمات انجام دیں۔ آپ خوشنویس بھی رہے اور تیز نویس بھی۔ ہزاروں صفحات کی کتابت نیز کتابوں اور رسائل کے ٹائٹل ڈیزائن کرچکے ہیں۔ '''حال ہی میں حکومت مہاراشٹر کی ساہتیہ اردو اکادیمی نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں خصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے۔'''