"احمد اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 3:
''احمد اول'' (پیدائش [[18 اپریل]] [[1590ء]] – وفات [[22 نومبر]] [[1617ء]]) [[1603ء]] سے اپنی وفات تک [[سلطنت عثمانیہ]] کے حکمران رہے۔
 
احمد اول نے صرف 13 سال کی عمر میں اپنے والد [[محمد سوم|محمد ثالث]] کی جگہ تخت سنبھالا۔ انہوں نے قتل برادران کے روایتی قانون کو استعمال کرنے کے بجائے اپنے بھائی مصطفٰی کو اپنی دادی [[صفیہ سلطان]] کے ہمراہ رہنے کی اجازت دی۔ وہ اپنی شہسواری، نیزہ زنی اور مختلف زبانوں ّ پر عبور رکھنے کے باعث معروف تھا۔
 
اپنے دور حکومت کے ابتدائی دور میں احمد اول نے زور قوت کا مظاہرہ کیا لیکن بعد ازاں اس کے عمل سے اس کی قوت عملی کا ثبوت نہ مل سکا۔ اس کے دور حکومت میں [[مجارستان|ہنگری]] اور [[ایران]] میں لڑی جانے والی تمام جنگوں کے نتائج سلطنت کے حق میں نہ نکلے اور [[1606ء]] میں [[معاہدۂ ستواتورک]] کے نتیجے میں سلطنت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں [[آسٹریا]] کی جانب سے دیا جانے والا خراج ختم کر دیا گیا اور [[جارجیا|گرجستان]] اور [[آذربائیجان]] [[ایران]] کے حوالے کر دیے گئے۔
 
احمد ایک شاعر بھی تھا جو بختی کا تخلص استعمال کرتا تھا۔ وہ مذہبی رحجانات رکھتا تھا اور دین کی خدمت کے لیے خزانے کا بھرپور استعمال کرتا تھا۔ اس نے اسلامی قوانین کی بحالی کے لیے اقدامات بھی کیے اور [[شراب]] کی پابندی کا حکم صادر کیا اور نماز جمعہ کے موقع پر تمام افراد کی موجودگی کو بھی لازمی قرار دیا جس کے بعد وہ غریبوں میں خیرات تقسیم کیا کرتا۔ اس کا انتقال [[1617ء]] میں ہوا۔