"اختبارِ خون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 4:
1- کسی [[مرض]] کی [[تشخیص]] کی جاتی ہے
 
2- کسی [[دوا]] کا جسم پر اثر، اس دوا کی وجہ سے جسمم یا خون میں [[کیمیاء|کیمیائی]] تبدیلیوں اور خون میں اسکی مقدار پر نظر رکھی جاتی ہے
 
3- جسم کے مختلف [[عُضو|اعضاء]] (organs) کے [[فعلیات]]ی اور [[امراضیات]]ی (pathological) افعال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے
==نظریاتی اساس==
چونکہ خون ایک [[حیات|جاندار]] کے جسم میں مستقل [[گردش]] کرتا ہے اور اسکا رابطہ جسم کے [[قلب]] سے لیکر دوردراز تمام حصوں سے ہوتا ہے اور اپنی گردش کے دوران خون تمام جسم کو غذائی اجزاء اور [[آکسیجن]] مہیا کرتا ہے، اسی خوبی کی وجہ سے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں براہ راست خون میں اپنا اثر ظاہر کرتی ہیں جنکو خون کے طبی معائنہ کے زریعے شناخت کیا جاسکتا ہے۔ اور اسی وجہ سے خون کے اختبارات ، تمام طبی اختبارات میں سب سے زیادہ استعمال کیۓ جانے والے اختبارات میں شمار ہوتے ہیں۔ اسکی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ خون کو جسم کے دیگر [[نسیج]]ات (tissues) کی نسبت زیادہ آسانی سے اور وافر مقدار میں حاصل کیا جاسکتا ہے اور اسکے لیۓ بنیادی سی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ایک [[ممرضہ]] (nurse) یا [[طرازگر مختبر]] (laboratory technician) انجام دے سکتا ہے۔ اکثر خون کے اختبارات، مکمل خون پر کیۓ جانے کے بجاۓ خون کے اجزاء پر بھی کیۓ جاتے ہیں، جو کہ یا تو [[مصل]] (serum) پر کیۓ جاتے ہیں یا [[شاکلہ (خون)آبدم|شاکلہ]] (plasma) پر کیۓ جاتے ہیں۔
==تحصیل خون==
خون کو عام طور پر کسی ایسی خون کی نالی سے نکالا جاتا ہے جو کہ خون کو [[قلب|دل]] کی جانب واپس لے کر جارہی ہو، ایسی خون کی نالی کو [[ورید]] (vein) کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات خون کو [[شریان]] (artery) سے بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ چونکہ خون نکالنے کے لیۓ ورید میں [[سوئی]] داخل کی جاتی ہے اس لیۓ اسکو طب میں [[بزل ورید]] (venipuncture) کہتے ہیں، اگر شریان سے خون نکالا جاۓ تو اسکو [[بزل شریان]] (arterial puncture) کہتے ہیں۔
===طریقہ کار===
# مریض یا وہ فرد جسکا اختبار کے لیۓ خون لینا ہو مکمل پرسکون اور سہولت سے لیٹا یا بیٹھا ہو اور اسکو خون نکالنے کے طریقہ کی مکمل وضاحت فراہم کی جاتی ہے
سطر 21:
 
==عمومی اختبارات (جنرل ٹیسٹس)==
یوں تو خون پر بہت اقسام کے اختبارات کیۓ جاتے ہیں جن میں سے چند ایسے ہیں جو عام طور پر علاج میں بکثرت استعمال کیۓ جاتے ہیں جنکا ذکر یہاں کیا گیا ہے۔ خون پر کیۓ جانے والے یہ اختبارات خون کے [[خلیہ|خلیات]] پر بھی ہوسکتے ہیں اور اسمیں شامل [[کیمیاء|کیمیائی]] اجزاء پر بھی ہوسکتے ہیں۔
===اختبارات کیمیاۓ خون (بلڈ کیمسٹری ٹیسٹس)===
یہ وہ اختبارات ہوتے ہیں جنکی مدد سے خون کے کیمیائی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ ایک اختبار ایسا ہوتا ہے کہ جسمیں خون میں شامل اجزاء پر سات اقسام کا تجزیہ کیا جاتا ہے مطالعہ کیا جاتا ہے اسکو کیم 7 کہا جاتا ہے اور اس میں مطالعہ کیۓ جانے والے اجزاء یہ ہوتے ہیں۔
سطر 39:
7-سوڈیئم
===لحمیاتی اختبارات (پروٹین ٹیسٹس)===
اختبارات [[نامیاتی کیمیا|نامیاتی]] [[سالمہ|سالمات]] (آرگینک مالیکیول ٹیسٹوں) میں [[لحمیات]] یعنی پروٹینز پر کیۓ جانے والے اختبارات اہم ہیں ۔ لحمیات بہت اقسام کی ہوتی ہیں جو کہ خون کے ساتھ گردش کرتی ہیں اور انکی مقدار مختلف بیماریوں میں کم زیادہ ہوتی رہتی ہے، اسکے علاوہ لحمیات کے زریعے مختلف اعضاء کے افعال اور انکے امراض کا الگ الگ اندازہ لگانا بھی ممکن ہوتا ہے
 
1-البومن ٹیسٹ: یہ ٹیسٹ جگر اور گردے کے امراض میں مفید ثابت ہوسکتا ہے، اسکے علاوہ بھی ایک طبیب اپنے تجربہ کی بنیاد پر اس اختبار کو دیگر کئی موقوں پر استعمال کرتا ہے