"استتباط" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2) (روبالہ ترمیم: fa:هم‌ایستایی, hi:समस्थापन
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[حیات|زندہ]] [[جسم|اجسام]] کا اپنے [[اندرونی ماحول (حیاتیات)|اندرونی ماحول]] کو (ممکنہ حد تک) [[ساکن]] یا [[جامد]] رکھنے کی صلاحیت کو [[حیاتیات|علمِ حیات]] میں '''استتباط''' (homeostasis) کہا جاتا ہے۔ یعنی باالفاظ دیگر یوں کہا جاسکتا ہے کہ ، استتباط سے مراد کسی بھی [[حیات|حیاتی نظام]] میں پایا جانے والا وہ رجحان ہوتا ہے کہ جس میں وہ مستقلاً اپنے [[بیرونی ماحول (حیاتیات)|بیرونی ماحول]] سے [[تفاعل|تفاعل <small>(interact)</small>]] کرنے رہنے اور اس سے مطابقت قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے [[اندرونی ماحول (حیاتیات)|اندرونی ماحول]] کو یکساں اور مستقل رکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یعنی اس میں توازن قائم رکھتا ہے۔ علم [[فعلیات]] و [[علم الخلیات|خلیاتی حیاتیات]] کی سطح پر غور کیا جاۓ تو یہی وہ رجحان ہے کہ جس کی مدد سے ایک جاندار اپنے [[خلیہ|خلیات]] میں جاری و ساری عمل{{زیر}} [[استِقلاب|استِقلاب (metabolism)]] کو ایک ایسی [[توازن]] کی حالت پر رکھتا ہے جو مجموعی طور پر اس جاندار کی زندگی کیلیۓ مفید ہو۔
 
== معنی ==
استتباط [[عربی زبان|عربی]] زبان کا لفظ ہے جس کی لفظی معنی ہے '''جامد''' یا '''ساکن'''. استتباط کے لئے انگریزی زبان میں لفظ ہومیوسٹاسز (Homeostasis) مستعمل ہے. ھومیو (homeo) یعنی اندرونی یا داخلی، اور سٹاسز (stasis) یعنی ساکنیت یا ٹھہراؤ۔
 
== حیاتی استتباط ==
سطر 9:
'''استتباطی ضابطگی''' (Homeostatic Regulation) کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جاندار کو کئی مختلف حالات میں رہنے کے قابل بناتی ہے. مثلاً، مقلد جاندار نہایت سرد ماحول میں کاہل اور سست ہوجاتے ہیں جبکہ ضابط جاندار چست اور سرگرم رہتے ہیں. <br />
ضابط جاندار استتباطی ضابطگی کے لئے [[توانائی]] اِستعمال کرتے ہیں. زیادہ تر استتباطی ضابطگی [[خون]] میں [[انگیزہ|انگیزات (Hormones)]] کی شمولیت سے قابو کی جاتی ہے. تاہم، دوسرے ضابطگی کے عملیات کا اِنحصار سادہ [[نفوذی عمل]] پر ہوتا ہے. <br />
استتباطی تضبیط کا مطلب صرف درجہ حرارت کو قابو میں رکھنا نہیں ہے بلکہ اِس کے دائرہ کار میں خون میں [[گلوکوز]] کی مقدار بھی آتی ہے. [[ممالیہ جانور]] اپنے خون میں گلوکوز کی مقدار کی تضبیط [[جزیرین|جزیرین (insulin)]] اور [[زعامۂ شکر]] (glucagon) انگیزات کے ذریعے کرتے ہیں. یہ انگیزات (harmones) [[غدۂ حلوہ|غدہ حلوہ]] (Pancreas) سے خارج ہوتے ہیں. اگر غدہ حلوہ کسی بناء پر مذکورہ دو انگیزات خارج نہیں کرپاتا تو ایک بیماری جسے [[ذیابیطس]] (Diabetes) کہتے ہیں لاحق ہوجاتی ہے. گردے جسم سے کثیر پانی اور آئنات کو نکالتی ہیں. یہ دونوں پھر [[بول|پیشاب]] میں جسم سے خارج ہوجاتے ہیں. ممالیہ جانوروں میں گردے استتباطی تضبیط میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ خون سے کثیر پانی، [[نمکیات]] اور [[بول]] یا [[یوریا]] نکالتے ہیں جو کہ ممالیہ جانوروں کے بڑے [[فاضل محصولات]] ہیں. <br />
استتباط کی تین ذیلی اقسام ہیں:<br />
'''تضبیط حرارت (thermo-regulation):''' جانداروں کی عضوئی بافتیں (muscle tissue) ایک خاص درجہ حرارت پر افعال سرانجام دیتی ہیں. درجہ حرارت کا مخصوص مقدار سے کم یا زیادہ ہونا اِن بافتوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے. جانداروں کے خلیات بھی ایک خاص درجہ حرارت پر کام کرتے ہیں. درجہ حرارت میں غیر معمولی تبدیلی خلیات کے موت کا سبب بنتی ہے. اِسی لئے جانداروں کو اپنے اندرونی جسم کے درجہ حرارت کو جامد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے. استتباط کی وہ قسم جس میں جاندار اپنے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو ساکن رکھتے ہیں تضبیطِ حرارت کہلاتی ہے. تضبیطِ حرارت کئی طریقوں سے انجام پاتا ہے.