"استماتت" کے نسخوں کے درمیان فرق

79 بائٹ کا اضافہ ،  7 سال پہلے
م
Bot: Fixing redirects
م (r2.7.3) (روبالہ ترمیم: fa:مرگ برنامه‌ریزی‌شده یاخته)
م (Bot: Fixing redirects)
{{تبدیلی|سقوطیت}}
[[تصویر:Apoptosis-blank.png|thumb|left|300px|خلیات میں سقوطیت (apoptosis) کا شکلیاتی اظہار: خلیات میں ہونے والی اس خودکشی میں یہاں دیگر پہلوؤں کو نظرانداز کرتے ہوۓ صرف شکلیات پر توجہ دی گئی ہے۔ جب کوئی خلیہ ناقابل علاج حد تک نقص یافتہ ہوجاۓ تو پھر اسکی سقوطیت ہی جاندار کو نقصانات سے بچاتی ہے، اس دوران وہ خلیہ اپنی موت کے مراحل میں مختلف مخصوص [[کیمیائی]] مرکبات کا اخراج کرتا ہے جو کہ [[مدافعتی]] نظام کے [[خلوی اکلیہاکل|خلوی اکلیات (phagocytes)]] کو متحرک کرتے ہیں اور اپنی جانب بلاتے ہیں، اور پھر یہ خلوی اکلیات، اس خلیے کا بچا کھچا مواد یا اسکا مردہ جسم کھا کر جگہ صاف کردیتے ہیں]]
استماتت<ref>ایک روۓ خط عربی لغت میں [http://dictionary.sakhr.com/idrisidic_2MM.asp?Lang=E-A&Sub=%c7%d3%fa%ca%f6%e3%c7%ca%f3%c9 استماتت کا اندراج]</ref> (apoptosis) اصل میں [[فطرت|قدرت]] کی جانب سے [[خلیہ|خلیات]] کے [[ڈی این اے|DNA]] میں [[ترمیز]] شدہ ایک قسم کا [[برمجہبَرمَجَہ|برمجہ (programming)]] ہے جو کہ ایسے خلیات اپنے آپ کو ختم (گویا خودکشی) کرنے کیلیۓ استعمال کرتے ہیں کہ جن میں کوئی نقص واقع ہوجاۓ اور اس نقص کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ وہ اپنے افعال انجام دینے سے قاصر ہوجائیں بلکہ [[حیات|جاندار]] کو انکی موجودگی سے مختلف اقسام کی پیچیدگیوں کے ظاہر ہونے کا خطرہ ہو (مثلا [[سرطان (عارضہ)|سرطان]] وغیرہ)۔
 
خلیات کی اس قسم کی [[موت|موت (death)]] ، اس موت سے بالکل الگ ہے جو کہ کسی چوٹ ، ضرب یا صدمہ کی وجہ سے واقع ہوجاتی ہے کیونکہ یہاں باقاعدہ ایک برنامج کے تحت یہ کام انجام دیا جارہا ہے اور مرنے والے خلیے پر کوئی چوٹ نہیں آئی بلکہ وہ اپنے اندر پیدا ہوجانے والے نقص کی وجہ سے ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت مر رہا ہوتا ہے، اسی وجہ سے اس قسم کی خلیاتی موت کو [[برمجہ خلیاتی موت|برمجہ خلیاتی موت (programmed cell death)]] میں شمار کیا جاتا ہے۔
== وجۂ تسمیہ ==
انگریزی میں اس عمل کو apo + ptosis سے مرکب کر کہ بنایا گیا ہے apo یہاں ہوجانے یا الگ ہوجانے کے معنوں آتا ہے اور ptosis کا مطلب گرجانے کا ہوتا ہے یعنی apoptosis کا مطلب ہوا الگ ہوکر گر جانا ، جسم کے [[حیات|زندہ]] خلیات سے الگ ہوجانا یا باالفاظ دیگر خودکشی کرلینا یا مر جانا اور زندہ خلیات سے ہٹ جانا وغیرہ۔ اردو میں اسکو سقوطیت اس لیۓ کہا جاتا ہے کہ یہی انگریزی لفظ کا متبادل ہے ، سقوطیت کا لفظ سقوط سے بنا ہے اور اسکا مطلب ہوتا ہے گر جانا جبکہ یت کا اضافہ یہاں دو وجوہات سے استعمال کیا جاتا ہے۔ اول تو یہ کہ یت کی وجہ سے سقوط ہوجانے کا اندازہ ہوتا ہے یعنی یہ apo کا متبادل ہے اور دوئم یہ کہ سقوط کا لفظ [[حیاتیات]] و [[طب]] میں دیگر معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے لہذا اسکو سقوطیت کہـ کر سقوط کے دیگر معنوں سے الگ کیا جاتا ہے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔
== مزید دیکھیۓ ==
* [[برمجہ خلیاتی موت|برمجہ خلیاتی موت (programmed cell death)]]