"اسحاق (اسلام)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ ترمیم: nl:Ishaq
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
{{انبیاء اسلام}}
پیغمبر ۔ [[قرآن]] مجید کی سورہ ہود، ججر ، زاریات ، انعام میں آپ کا مجملاً ذکر ہے ۔ سورہ مریم (آیہ 49) اور سورہ الصفت (آیہ 112) کے مطابق آپ اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔ [[کتاب مقدس|بائبل]] کے مطابق آپ [[حضرت ابراہیم علیہ السلام|ابراہیم]] {{ع مذ}} کے چھوٹے بیٹے تھے اور [[سارہ]] آپ کی والدہ تھیں۔ آپ پیدا ہوئے تو ابراہیم {{ع مذ}} کی عمر 100 سال اور سارہ کی 90 سال تھی۔ جائے پیدائش و وفات سرزمین شام ہے۔
 
بائبل نے حضرت اسحاق {{ع مذ}} کو ذبیح اللہ کہا ہے۔ قرآن کی سورہ الصفت میں بھی بھی حضرت ابراہیم {{ع مذ}} کی قربانی کے واقعہ کا تذکرہ ہے ، مگر ان کا کےکسی فرزند کا نام مذکور نہیں۔ علمائے اسلام کی اکثریت کا نظریہ یہ ہے کہ وہ اسحاق نہیں۔ [[حضرت اسماعیل علیہ السلام|اسماعیل]] {{ع مذ}} تھے۔ حضرت اسحاق {{ع مذ}} کی شادی حضرت ابراہیم {{ع مذ}} کے بھائی نحور کی پوتی ربقہ سے ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر چالیس برس کی تھی۔ آپ کی دعا سے بیس سال بعد دو توام لڑکے عیسوا دوم اور حضرت یعقوب {{ع مذ}} پیدا ہوئے۔ [[عیسوا دوم]] سے بنی ادوم اور[[حضرت یعقوب علیہ السلام|یعقوب]] {{ع مذ}} سے (جن کا لقب اسرائیل تھا ) بنی اسرائیل کی نسل چلی۔ حضرت اسحاق {{ع مذ}} نے 180 سال کی عمر میں انتقال کیا۔ بعض محققین نے آپ کے زمانے کا تعین تیئسوں صدی قبل مسیح کیا ہے۔
 
[[Category:نبی اور رسول]]