"اسلامی جمہوری اتحاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Flag_of_IJI.svg|thumb|اسلامی جمہوری اتحاد کا پرچم]]
اسلامی جمہوری اتحاد (مختصراً [[اسلامی جمہوری اتحاد|آئی جے آئی،]] IJI) [[پاکستان]] کا ایک سابق سیاسی اتحاد تھا جو فوجی آمر [[ضیاء الحق]] کی موت کے بعد [[1988ء]] میں ہونے والے [[پاکستان کے عام انتخابات 1988ء|عام انتخابات ]] میں [[پاکستان پیپلز پارٹی]] کا مقابلہ کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو سابق وزیر اعظم [[ذوالفقار علی بھٹو]] کی صاحبزادی [[بینظیر بھٹو]] کی وطن واپسی سے تقویت ملی تھی اور عوامی سطح پر ان کی پذیرائی سے ظاہر ہوتا تھا کہ [[پاکستان پیپلز پارٹی|پیپلز پارٹی]] انتخابات میں کامیابی حاصل کر لے گی، اسی "خطرے" کا مقابلہ کرنے کے لیے دائیں بازو کی تمام جماعتوں نے اتحاد کر کے پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
 
اسلامی جمہوری اتحاد 9 جماعتوں پر مشتمل تھا، جن میں بڑی جماعتیں [[پاکستان مسلم لیگ]]، [[نیشنل پیپلز پارٹی]]، [[جماعت اسلامی پاکستان|جماعت اسلامی]] اور [[جمعیت علمائے اسلام]] تھیں تاہم اس میں [[نواز شریف]] کی زیر قیادت پاکستان مسلم لیگ کو بہت زیادہ اکثریت حاصل تھی اور انتخابات میں ملک بھر سے کھڑے کیے گئے امیدواروں میں سے 80 فیصد کا تعلق اسی جماعت سے تھا۔ پاکستان کے خفیہ ادارے [[انٹر سروسز انٹیلی جینس]] (آئی ایس ایس آئی) کے اُس وقت کے سربراہ [[حمید گل]] نے [[اگست]] [[2009ء]] میں انکشاف یا اعتراف کیا کہ انہوں نے اسلامی جمہوری اتحاد کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تاکہ دائیں بازو کی قوتوں کو ایک مرکز پر جمع کیا جائے۔ <ref>{{حوالہ خبر | عنوان = حمید گل نے آئی جے آئی کی تشکیل کا اعتراف کر لیا | ربط = http://www.thenews.com.pk/top_story_detail.asp?Id=24196 | اخبار = [[روزنامہ جنگ]] | تاریخ = 30 اگست 2009ء}}</ref>
 
اس اتحاد کے سربراہ [[غلام مصطفی جتوئی|غلام مصطفیٰ جتوئی]] تھے جبکہ سب سے اہم رہنما میاں نواز شریف تھے جو ضیاء الحق کے دور میں صوبہ [[وزیر اعلیٰ پنجاب|پنجاب کے وزیر اعلیٰ]] بنے اور یوں ایک صنعت کار سے اہم سیاست دان کے طور پر منظر عام پر آئے۔
 
[[پاکستان کے عام انتخابات 1988ء|عام انتخابات ]] میں اسلامی جمہوری اتحاد نے صرف 53 نشستیں حاصل کیں جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 93 نشستیں سمیٹیں۔ اتحاد نے بیشتر نشستیں صوبہ [[پنجاب]] سے جیتیں اور یوں میاں نواز شریف پیپلز پارٹی سے باہر اہم ترین رہنما کی حیثیت سے ابھرے۔ صوبہ پنجاب میں اکثریت کے بل بوتے پر وہ [[دسمبر]] [[1988ء]] صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے اور وزیر اعلیٰ پنجاب بنے۔
 
البتہ [[پاکستان کے عام انتخابات 1990ء|1990ء کے عام انتخابات]] میں اسلامی جمہوری اتحاد نے بھرپور کامیابی حاصل کی اور [[قومیایوان اسمبلیزیریں پاکستان|قومی اسمبلی]] کی 105 نشستیں حاصل کر کے اقتدار حاصل کر لیا اور یوں میاں نواز شریف پہلی مرتبہ [[وزیر اعظم پاکستان|پاکستان کے وزیر اعظم]] بن گئے۔
 
[[پاکستان کے عام انتخابات 1993ء|1993ء کے عام انتخابات]] تک اسلامی جمہوری اتحاد کا خاتمہ ہو چکا تھا اور یوں پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کا اتحاد ختم ہو گیا اور یوں پیپلز پارٹی کو اُن انتخابات میں کامیابی ملی اور بے نظیر بھٹو دوسری مرتبہ ملک کی وزیر اعظم بنیں۔