"بحیرہ ارال" کے نسخوں کے درمیان فرق

115 بائٹ کا اضافہ ،  8 سال پہلے
م
Bot: Fixing redirects
م (r2.7.1) (روبالہ ترمیم: el:Λίμνη Αράλη)
م (Bot: Fixing redirects)
[[تصویر: Aral map.png|thumb|جھیل ارال بمطابق 1960ء]]
[[تصویر:AralSea.A2003283.0705.500m.jpg|thumb|left|جھیل ارال 2003ء میں، 50 سال قبل یہ موجودہ حجم سے دوگنی تھی]]
'''بحیرہ ارال ''' [[وسط ایشیا]] کی ایک عظیم جھیل ہے جو [[قازقستان]] اور [[ازبکستان]] کے درمیان واقع ہے۔ اس جھیل کے چاروں طرف زمین ہے لیکن اپنے وسیع حجم کے باعث اسے سمندر کہا جاتا ہے۔ اسلامی تاریخ میں اس جھیل کو [[بحیرہ ارال|بحیرۂ خوارزم]] کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس جھیل کا نام "ارال۔ڈینگھز" سے نکلا ہے جو کرغز زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب "جزائر کا سمندر" ہے۔ [[1960ء]] کی دہائی سے اس جھیل کے پانی میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے جس کی وجہ اس میں گرنے والے اہم دریاؤں [[دریائے سیحوں|سیر دریا]] اور [[دریائے جیحوں|آمو دریا]] سے نہریں نکال کر اس کے پانی کو وسیع پیمانے پر زراعت کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ان اقدامات سے جھیل کے لیے پانی کے ذرائع ختم ہو کر رہ گئے اور یہ روز بروز سکڑتی چلی گئی اور کم پانی بھی شدید گرمی کے باعث بخارات میں تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ بحیرہ ارال جو کسی زمانے میں دنیا کی چوتھی سب سے بڑی جھیل تھا اب 1960ء کے مقابلے میں صرف 40 فیصد رہ گیا ہے۔ اب عالمی توجہ کے بعد اس قدرتی ورثے کی حفاظت کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے لیکن اس سے بھی جھیل کے حجم میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ علاوہ ازیں یہ جھیل انتہائی آلودہ بھی ہے جس کی وجہ [[سوویت اتحاد|سوویت]] دور اور اس کے بعد ہتھیاروں کے تجربات، صنعتی منصوبہ جات اور کھاد سازی کی صنعت ہے۔
 
== تاریخ ==
مسلسل سکڑتے رہنے کے باعث [[1987ء]] میں جھیل ارال دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جن میں شمالی بحیرہ ارال نسبتا{{دوزبر}} چھوٹی ہے جبکہ جنوبی جھیل ارال حجم میں بڑی ہے۔ دونوں جھیلوں کو ملانے کے لیے ایک مصنوعی نہر بھی کھودی گئی لیکن مسلسل سکڑنے کے باعث [[1999ء]] میں یہ نہر بھی بند ہو گئی۔ [[2003ء]] میں جنوبی بحیرہ ارال مزید دو حصوں مشرقی اور مغربی میں تقسیم ہو گیا۔
 
شمالی بحیرہ ارال میں پانی کو بحال کرنے کے لیے سیر دریا کے نہری نظام کی بہتری کے لیے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔ اکتوبر 2003ء میں قازق حکومت نے ارال کے دو حصوں کو الگ کرنے کے لیے ایک بند "ققرال" تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ اس بند پر کام اگست [[2005ء]] میں مکمل ہوا جس کے بعد شمالی بحیرہ ارال کی سطح آب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور نمکیات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ بند کے باعث بحیرہ ارال کی سطح میں 30 [[میٹر ضد ابہام|میٹر]] (98 [[فٹ]]) سے 38 میٹر (125 فٹ) تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
 
[[زمرہ:بحار]]