"بحیرہ شمال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:S1999117122042_md.jpg|thumb|امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ [[ناسا]] کی جانب سے لی گئی بحیرہ شمال کی خلائی تصویر]]
 
بحیرہ شمال (تاریخی نام: بحر جرمن، انگریزی: North Sea) [[بحر اوقیانوس]] کا ایک حصہ ہے جو مشرق میں [[ناروے]] اور [[ڈنمارک]]، مغرب میں [[سکاٹ لینڈ|اسکاچستان]] اور [[انگلستان]] اور جنوب میں [[جرمنی]]، [[نیدرلینڈز]]، [[بلجئیم|بیلجیئم]] اور [[فرانس]] کے درمیان ہے۔ بحیرہ شمال جنوب میں [[آبنائے ڈوور]] اور [[رودبار انگلستان|رودباد انگلستان]] کے ذریعے اور شمال میں [[بحیرہ ناروے]] کے ذریعے [[بحر اوقیانوس]] سے منسلک ہے۔
 
بحیرہ شمال میں گرنے والے اہم دریاؤں میں [[دریائے فورتھ]]، [[دریائے ایلب]]، [[دریائے ویزر]]، [[دریائے ایمس]]، [[دریائے رائن]]، [[دریائے میوس]]، [[دریائے شیلٹ]]، [[دریائے ٹیمز]] اور [[دریائے ہمبر]] شامل ہیں۔ دنیا کی مصروف ترین مصنوعی آبی گذرگاہوں میں سے ایک "نہر کائل" بحیرہ شمال کو بحیرہ بالٹک سے منسلک کرتی ہے۔
 
تاریخ میں یہ سمندر ‏Mare Germanicum یعنی بحر جرمن یا بحیرہ جرمن کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ نام [[انگریزی زبان|انگریزی]] اور دیگر زبانوں میں رائج تھا اور 18 ویں صدی تک بحیرہ شمال کے ساتھ ساتھ استعمال کیا جاتا تھا۔ 19 ویں صدی کے اواخر میں بحیرہ جرمن کا استعمال جرمنی میں بھی بہت قلیل پیمانے پر رہ گیا۔ [[ڈینش زبان]] میں بحیرہ شمال کو Vesterhavet بھی کہا جاتا ہے جس کا مطب بحر مغرب ہے کیونکہ یہ ڈنمارک کے مغرب میں واقع ہے۔ ویسے ڈینش زبان میں بحیرہ شمال کو Nordsøen بھی کہا جاتا ہے۔
 
[[زمرہ:سمندر]]