"بینیلکس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: diq:Beneluks
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Europe_location_BENELUX.png|thumb|یورپ کا نقشہ بینیلکس کو نمایاں کیا گیا ہے]]
 
[[بلجئیم|بیلجیم]]، [[لکسمبرگ]] اور [[نیدرلینڈز|نیدر لینڈز]] کے اقتصادی اتحاد کو '''بینیلکس''' کہا جاتا ہے۔ یہ لفظ تینوں ممالک کے الفاظ کے پہلے دو حروف کے ذریعے، یعنی بیلجیم کا BE، نیدر لینڈز کا NE اور لکسمبرگ کا LUX، سے تشکیل پایا۔ ان ممالک کے درمیان اقتصادی اتحاد کا باقاعدہ معاہدہ 1958ء میں طے پایا اور 1960ء سے نافذ العمل ہے۔ علاوہ ازیں انہیں [[بینیلکس|زیریں ممالک]] بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی زمینوں کا بیشتر حصہ ہموار اور [[سطح سمندر]] سے نیچے واقع ہے۔ خصوصا{{دوزبر}} نیدر لینڈز، جہاں کا بیشتر حصہ سطح زمین سے نیچے ہے اس لیے ولندیزیوں نے کئی بند تعمیر کیے ہیں تاکہ [[سیلاب]] سے بچا جا سکے اور سمندر برد ہونے والی زمینوں سے پانی نکالنے کے لیے عظیم مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
 
زیریں ممالک یورپ کے سب سے زیادہ گنجان آباد ممالک ہیں اور یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی انتہائی اعل{{ا}}ی ہے۔ ان ممالک میں 25 ملین سے زائد افراد رہتے ہیں اور ہر 10 میں سے 9 افراد شہر یا قصبے میں رہائش پذیر ہیں۔ دوسری جانب دیہی علاقے بھی انتہائی گنجان آباد ہیں۔