"تلمسان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: nah:Tremecen
م Bot: Fixing redirects
سطر 3:
اپنی شاندار تاریخ کے باعث اس شہر میں [[عرب]]، [[بربر]] اور [[فرانیسیسی]] ثقافتوں کا ملاپ نظر آتا ہے اور یہ ملاپ یہاں کے کپڑوں اور گھریلو مصنوعات میں صاف جھلکتا ہے۔ یہاں کا نسبتا{{دوزبر}} سرد موسم اسے الجزائر میں سیاحت کا مرکز بنا دیتا ہے۔
 
اس شہر کو [[4ء]] میں [[رومی سلطنت|رومیوں]] نے تعمیر کیا تھا جس کا نام پوماریا رکھا گیا۔ 708ء میں اسے عربوں نے فتح کرکے مسلم حکومت میں شامل کر لیا۔ آٹھویں اور نویں صدی میں یہ [[خارجی|خارجیوں]] کا مرکز رہا۔ 11 ویں صدی میں [[دولت موحدین|موحدین]] کے زیر انتظام اس شہر سے شاندار ترقی کی۔
 
یہ شہر [[بنو عبدالوداد]] ([[زیانی خاندان]]) کا دارالحکومت تھا جو 1282ء میں قائم ہوئی اور 15 ویں صدی میں اپنے عروج پر پہنچی۔ 16 ویں صدی میں یہ شہر ہسپانویوں کے حملوں کی زد میں آیا۔ تاہم ہسپانویں اور عثمانی ترکوں کے درمیان جنگوں میں [[سلطنت عثمانیہ]] کو فتح نصیب ہوئی اور [[1553ء]] میں تلمسان سلطنت عثمانیہ کے زیر نگیں آگیا۔
 
1671ء میں یہ عثمانی سلطنت کے اثر سے باہر ہوگیا تاہم دارالحکومت کی حیثیت سے تلمسان کی حیثیت بھی ختم ہوگئی کیونکہ دارالحکومت [[الجزائر شہر|الجزیرہ]] منتقل ہو گیا تھا۔
 
[[1834ء]] میں فرانس نے الجزائر پر قبضہ کرکے اسے اپنی نو آبادی بنا لیا۔ الجزائر کی آزادی کے عظیم رہنما [[عبدالقادر الجزائری]] نے ملک کی آزادی کے لیے جنگ لڑی لیکن [[1844ء]] میں ان کی شکست سے آزادی کا خواب بکھر گیا۔