"تمباکو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: ilo:Tabáko
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[File:Nicotiana Tobacco Plants 1909px.jpg|thumb|تمباکو کی فصل کا ایک کھیت]]]
'''تمباکو''' ایک [[زراعت|زرعی]] پیداوار ہے جو کہ تمباکو کے [[پودانباتات|پودے]] کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ راست طریقہ سے [[سگریٹ]]، [[نسوار]] یا [[پان]] میں استعمال ہونے کے علاوہ [[کیڑاحشرات|کیڑے]] مارنے کے لیے اور بعض [[دوا|ادویات]] میں [[نکوٹین]] کی جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط = http://student.britannica.com/comptons/article-208929/tobacco| تاریخ اشاعت = | عنوان =تمباکو | ترجمہ عنوان = | ناشر =سٹوڈنٹ بریٹانیکا| زبان = انگریزی}}</ref> یہ عام طور پر ہلکی نشہ آور خصوصیات رکھنے والی دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے اور کئی ممالک میں زرعی پیداوار میں فوری منافع بخش [[فصل]] کے طور پر بھی اگایا جاتا ہے، تمباکو [[دُنیا|دنیا]] میں سب سے زیادہ [[کیوبا]]، [[چین]] اور [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] میں پیدا ہوتا ہے جبکہ [[پاکستان]] کا شمار دنیا کا اعلٰی معیار کا تمباکو پیدا کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ {{حوالہ درکار}}<br />
تمباکو کا سب سے عام استعمال سگریٹ میں ہوتا ہے، اس کے علاوہ چبانے کے لیے، نسوار اور اس کے عرق کو بھی ہلکے نشہ آور مادے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] میں یہ عرصہ دراز تک سب سے عام اور سستا ترین ہلکا نشہ آور زریعہ رہا ہے جو کہ ادویات میں بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن [[یورپ]] کے باسیوں کی [[شمالی امریکہ]] میں آمد کے بعد، تمباکو کی پیداوار اور برآمد کو مرکزی [[صنعت]] کی حیثیت مل گئی اور اس پر وسیع پیمانے پر ہونے والی [[تحقیق]] کے بعد بے شمار ادویات میں اس کا استعمال کیا جانے لگا۔ یورپی اقوام نے ہی اسے امریکہ سے باہر باقی دنیا میں متعارف کروایا۔ ایک خیال یہ ہے کہ تمباکو پر تحقیق اور اس کے وسیع پیمانے پر صنعت کی شکل اختیار کرنے کی وجہ سے اوائل ادوار میں امریکہ کی [[معیشت]] کو سہارا ملا۔ بعد ازاں زرعی پیداوار کی مناسبت سے امریکی معیشت میں [[کپاس]] کو کلیدی حیثیت حاصل ہو گئی۔ [[امریکی خانہ جنگی]] کے بعد عام عوام میں اس کی ضرورت میں اضافہ ہوا اور آسان تر شرائط پر میسر مزدوروں کی وجہ سے سگریٹ کی صنعت نے خوب ترقی کی۔ چونکہ سگریٹ ایک جدید اور تمباکو کا سہل ترین زریعہ تھا، اور اس کی مقبولیت میں اضافے کے سبب تمباکو کمپنیاں وجود میں آئیں اور اس صنعت نے امریکہ میں معیشت کو سہارا دیا اور ساتھ ہی چند ہی دہائیوں میں پوری دنیا کی معیشت پر حاوی ہو گئیں۔ لیکن بعد ازاں بیسویں صدی میں جب سائنسی تحقیق سے تمباکو کے انسانی صحت پر مضر اثرات کا انکشاف ہوا تو تمباکو کی صنعت کا دنیا کی معیشت پر اثر کم ہونا شروع ہو گیا اور دوسری زرعی اجناس جیسے [[کپاس]]، [[گندم]] اور [[مکئی]] وغیرہ نے تمباکو کی جگہ لے لی۔ <br />
تمباکو کی کئی اقسام ہیں، جو کہ درجہ بندی میں “نکوٹینا“ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انگریزی کا لفظ Nicotina یا Nicotine جین نکوٹ کے اعزاز میں رکھا گیا تھا جو کہ پرتگال میں [[فرانس|فرانسیسی]] [[سفیر]] کے عہدے پر تعینات تھے۔ انہوں نے ہی پہلی بار [[1559ء]] میں تمباکو کو عدالت کے روبرو ایک دوا کے طور پر متعارف کروایا تھا۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.tc.columbia.edu/centers/cifas/drugsandsociety/background/chronologydruguse.html | تاریخ اشاعت = | عنوان =1550ء سے 1575ء تمباکو - یورپ | ترجمہ عنوان = | ناشر =کولونیا 13 | زبان =انگریزی }}</ref>
<br />