"تمغا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ جمع: te:పతకం
م Bot: Fixing redirects
سطر 2:
Medals
 
چھوٹی سی معدنی پلیٹ جس پر کوئی کتبہ یا نمونہ ثبت ہو جو کسی مشہور واقعہ یا موقع کی یادگار ہو۔ دور حاضر میں تو لفظ تمغہ کا یہی مخصوص مفہوم ہے۔ لیکن [[قرون وسطیٰ|ازمنہ وسطی]] میں تمغوں اور سکوں میں باہم امتیاز نہیں کیا جاتا تھا۔ تمغہ سازی کا فن چودھویں اور پندرھویں صدی کے درمیان اپنے عروج کو پہنچ گیا۔ اس سلسلے میں [[فرانسیسی]] اور [[ولندیزی]] کارخانے تمغہ سازی کے لیے مشہور ہوئے ۔ [[انگلستان]] میں سولہویں صدی سے تمغے بنائے جاتے تھے۔ چنانچہ [[جنگ واٹر لو]] [[1815ء]] سے جنگی تمغے باقاعدہ دیے جاتے تھے۔ اور شجاعت ، بہادری اور مردانگی اور نمایاں کارگزاری کے لیے بھی تمغے بنائے جاتے ہیں۔ [[وکٹوریہ کراس]] کا آغاز [[1856ء]] میں ہوا اور اس طرح دوسرے برطانوی تمغے مختلف اوقات میں رواج میں آئے۔ شہنشاہ [[ایڈورڈ ششم]] کے زمانے سے تاجپوشی کے تمغے مسلسل دیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں مختلف قسم کے تمغے شجاعت، کار گزاری، سماجی خدمات وغیرہ پر دیے جاتے ہیں۔ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز [[نشان حیدر]] ہے۔ اس کے علاوہ اولمپک کھیلوں اور اسی نوعیت کے دیگر مقابلوں میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑیوں کو طلائی، نقرئی اور کانسی کے تمغے دیے جاتے ہیں۔
 
[[Category:اعزازات]]