"توانائی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: uz:Energiya
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:4-Stroke-Engine.gif|left|thumb|250px|ایک [[محرکیہ]] (engine) کی مثال؛ جو کسی صورت میں مہیا کی جانے والی کسی اثرانگیز [[قوت]] کو [[کام]] میں تبدیل کرتا ہے یعنی توانائی منتقل ہوتی ہے۔]]
[[علوم فطریہ]] میں توانائی (energy) کسی بھی جسم میں موجود اسکی [[کام]] کرنے کی صلاحیت کو کہا جاتا ہے۔ اور کام کو یوں بیان کرتے ہیں کہ یہ کسی بھی جسم میں ، کسی [[قوت]] (مثلا؛ [[ثقل]] یا [[برقناطیسیت]] وغیرہ) کے تحت پیدا ہونے والا [[ہٹاؤ]] ہوتا ہے۔ فطرت میں قوتیں مختلف اشکال میں پائی جاتی ہیں اور اسی وجہ سے توانائی اور پھر اسکے زیر اثر ہونے والے کام کی بھی کئی مختلف اشکال ہیں ؛ جیسے [[برق]]ی ، [[حرارت]]ی اور [[ثقل]]ی وغیرہ اقسام کی توانائی اور اسکے تحت ہونے والا کام۔ بنیادی طور پر تمام اقسام کی توانائی کو دو بڑے گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے 1- [[حرکی توانائی]] (kinetic energy) اور 2- [[جہدی توانائی|مخفی توانائی]] (potential energy)۔
 
SI نظام میں توانائی کو [[جول]] کی [[اکائی]] میں ناپا جاتا ہے علم [[طبیعیات]] میں توانائی کی کوئی سمت نہیں ہوتی اسی وجہ سے اسکو [[سمتیہ]] مقدار کہ برعکس [[عددیہ]] یعنی scalar مقدار کہا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ توانائی ایک [[محفوظہ (سائنس)|محفوظہ]] (conserved) مقدار تسلیم کی جاتی ہے ، محفوظہ سے مراد یہ ہے کہ توانائی کو نہ تو تخلیق کیا جاسکتا ہے اور نہ فنا ، اسکو صرف توانائی کی ایک قسم سے دوسری قسم میں منتقل کیا جاسکتا ہے باالفاظ دیگر یوں کہ سکتے ہیں کہ [[کائنات]] میں موجود کل توانائی کی مقدار مستقل رہتی ہے۔