"عبدالرحمٰن الغافقی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2+) (روبالہ ترمیم: pt:Abd al-Rahman ibn Abd Allah al-Gafiqi
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
'''عبدالرحم{{ا}}ن الغافقی''' (انتقال: 732ء) [[خلافت امویہ|بنو امیہ]] کے ایک جرنیل اور [[اندلس]] کے گورنر تھے جن کی زیر قیادت اموی افواج نے [[فرانس]] پر حملہ کیا اور [[10 اکتوبر]] 732ء میں [[جنگ دربار شہداء|جنگ ٹورس]] میں شکست کھائی۔ اس شکست کے نتیجے میں مغربی یورپ میں اسلام کی پیش قدمی ہمیشہ کے لیے رک گئی۔
 
عبدالرحم{{ا}}ن کا تعلق یمنی قبیلے غافق سے تھا جو پہلے [[شمالی افریقہ|افریقیہ]] (موجودہ [[تونس|تیونس]]) اور بعد ازاں [[المغرب]] (موجودہ [[مراکش]]) میں قیام پذیر ہوا۔
 
721ء میں [[جنگ ٹولوس]] میں السمح ابن ملک کی ہلاکت کے بعد عبدالرحم{{ا}}ن نے مشرقی اندلس کی قیادت سنبھالی۔ تاہم عنبسہ بن سحیم الکلبی کی تقرری کے بعد وہ قیادت سے دسبردار ہو گئے۔ 726ء میں عنبسہ کی ہلاکت کے بعد متعدد کمانڈروں نے قیادت سنبھالی لیکن کسی کا دور طویل نہ رہا بالآخر 730ء میں خلیفہ [[ہشام بن عبدالملک]] نے عبدالرحم{{ا}}ن کو الاندلس کا گورنر/کمانڈر مقرر کیا۔
 
انہوں نے فرانس پر چڑھائی کا ارادہ کیا اور [[کوہ پائرینیس|کوہ پائیرینیس]] عبور کرکے [[بورڈو|بورڈیکس]] پر قبضہ کر لیا لیکن ان کی فتوحات زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکیں اور 732ء میں ٹورس کے مقام پر ہونے والی جنگ میں انہیں چارلس مارٹیل کی زیر قیادت فرانسیسیوں سے شکست ہو گئی۔ اس جنگ میں عبدالرحم{{ا}}ن بھی کام آئے۔
 
مسلم اور یورپی دونوں مورخین اس امر پر متفق ہیں کہ [[جنگ دربار شہداء|جنگ ٹورس]] ([[جنگ دربار شہداء|بلاط الشہداء]]) میں اموی لشکر کو شکست نہ ہوتی تو تمام عیسائی یورپ مسلمانوں کے زیر نگیں ہوتا اور تاریخ بالکل تبدیل ہو جاتی۔ اس شکست کے بعد مسلمانوں نے کبھی فرانسیسی علاقوں پر چڑھائی نہیں کی اور چارلس کی فتح تاریخ عالم کی فیصلہ کن ترین فتوحات میں شامل ہے جس نے مغربی یورپ کو اسلام کے بڑھتے ہوئے طوفان سے بچایا۔ <ref>[http://wwwa.britannica.com/eb/article-9060566/ برطانیکا]</ref>
 
== حوالہ جات ==