"قانون کولمب" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
Bot: Fixing redirects
م (r2.7.2+) (روبالہ ترمیم: ko:쿨롱 법칙)
م (Bot: Fixing redirects)
{{برقناطیسیت}}
کولوم کا قانون (Coulomb’s law) ، [[برقی سکونیات]] کا ایک بنیادی قانون ہے جسکو ایک [[فرانسیسی]] سائنسدان [[کولوم (ضدابہام)|کولوم]] Charles Augustin de Coulomb (پیدائش:1736ء، انتقال:1806ء ) نے 1780 میں اپنے [[باردار ذرہ|بار دار ذرات]] سے متعلق اپنے تجربات سے اخذ کیا ۔ اس قانون کے مطابق؛ دو [[برقی بار|بار دار]] [[ذرہ|ذرات]] کے مابین پائی جانے والی [[کشش]] یا [[دفع]] کی [[قوت]] ان بار دار ذرات پر موجود [[برقی بار]] کے حاصل ضرب کے راست متناسب اور انکے مابین [[فاصلے]] کے مربع کے بالعکس متناسب ہوتی ہے۔
 
کولوم کے قانون کو ایسے [[بالعکس مکعب قانون]] (inverse-square law) میں شمار کیا جاتا ہے جس میں ایک [[صغیر ابعادی]] ، ساکن اور [[برق|برقی]] طور پر [[برقی بار|بار]] دار [[ذرہ]] (جو مثالی طور پر [[نکتی منبع]] رکھتا ہو) کی جانب سے ایک دوسرے ذرے پر لگائی جانے والی [[برقی سکونیات|برقی سکونی]] [[قوت]] کی [[مقدار]] کا اظہار کیا جاتا ہے۔