"گرم برادران" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
 
گرم برادران [[جرمن زبان]] اور [[جرمن]] قوم کا مان ہیں۔ ان کی زندگی میں [[جرمنی]] سینکڑوں چھوٹی چھوٹی [[جرمن]] ریاستوں بٹا ہوا تھا۔ تعلیمی اور سیاسی لحاظ سے یہ کمزور تھا۔ بیرونی طاقتیں بالخصوص [[فرانس]] جرمن قوم کے اوپر چھائی ہوئی تھیں۔ جرمنوں کو [[فرانس]] کی فوجی اور ثقافتی یلفار کا سامنا تھا۔ ہر لحاظ سے شکستہ اور بدحال جرمن قوم مایوسیوں کی انتہا پر تھی ان مخدوش حالات میں یہ دونوں برادران [[جرمن]] قوم کی حفاظت کے لۓ اٹھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن وہ اس کے لۓ ثقافت کا میدان منتخب کرتے ہیں۔ وہ جرمن زبان اور [[جرمن]] لوک کہانیوں کو غیر ملکی ثقافتی یلفار سے محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ دونوں بھائی جرمنی کے دیہاتوں میں گھومتے ہیں لوگوں سے کہانیاں سنتے ہیں لکھتے ہیں اس کے علاوہ یہ جرمن ڈکشنری مرتب کرتے ہیں اور ان تمام الفاظ کو اکھٹا کرتے ہیں جو غیر ملکی زبانوں کی ثقافتی یلفار کے نیچے دبتے چلے جارہے تھے۔ ان کی ان خدمات نے جرمن قوم میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔
 
==حالات زندگی==
 
جیکب اور ولہلم گرم 4 جنوری 1785ء اور 24 فروری 1786ء کو جرمن ریاست ہیسے میں [[فرینکفرٹ]] کے نزدیک ہیناؤ میں پیدا ہوۓ۔ انھوں نے اپنی ابتدائی زندگی گاؤں میں گزاری۔ جب جیکب 11 سال کا تھا تو ان کا باپ مر گیا اور خاندان ایک شہر میں منتقل ہو گیا۔ دونوں نے ماربرگ کی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 20 سال سے اوپر تھے جب انھوں نے جرمن لسانیات اور کہانیوں پر اپنے کام کا آغاز کیا۔ وہ پروفیسر تھے لیکن اپنے جمہوری نظریات کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑے۔ یہ پھر [[برلن]] [[پرشیا]] چلے گۓ اور وہیں وفات پا گۓ۔
 
[[زمرہ:جرمنی]][[زمرہ:لسانیات]]