"لال کرشن اڈوانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
ہندوستانی سیاستدان۔ بی جے پی کے سرکردہ رہنما۔ آٹھ نومبر 1927 کو موجودہ پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ چودہ سال کی عمر میں ہی وہ آر ایس ایس سے منسلک ہو گئے تھے۔ بعد میں بھارتیہ جن سنگھ کے رکن بنے۔ وہ 1970 میں راجیہ سبھا میں پہنچے۔ انہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی۔ جن سنگھ کے جنتا پارٹی میں انضمام کے بعد 1977کی غیر کانگریس حکومت کے دوران وہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے۔ اڈوانی پہلے جن سنگھ اور پھر 1980 سے بی جے پی کے قیام کے زمانے سے اس پارٹی سے منسلک ہیں اور کئی بار پارٹی صدر رہ چکے ہیں۔ [[اٹل بہاری واجپائی|اٹل بہاری واجپئی]] کی کابینہ میں 2004-1999 تک وہ پہلے وزیر داخلہ رہے اور بعد میں نائب وزیر اعظم۔ ان کی پہچان ایک کٹر ہندو رہنما کے طور پر ہوتی ہے۔ سماج کے کچھ طبقوں میں 1990 کی اڈوانی کی رتھ یاترا سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔ لیکن چند سال قبل محمد علی جناح پر ان کے بیان پر ان کی خاصی تنقید ہو‏‏ئی۔ دسمبر دو ہزار نو میں اڈوانی نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی حیثیت سے استعفی دیا ۔
 
[[زمرہ:ہندوستانی شخصیات]]