"ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)/وثق 3" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
اردو وکیپیڈیا کی چوپال میں
سطر 158:
 
:::جی! کیا اب ٹھیک ہے؟ اب 30 فیصد ہر چیز ہی بڑی ہو گئی ہے!<b>[[User:سیف اللہ|<font color="Green">سیف اللہ</font>]]</b> <u><sup>([[تبادلۂ خیال صارف:سیف اللہ|<font color="Green">تبادلۂ خیال</font>)</sup></u>]] 15:09, 25 مارچ 2007 (UTC)
 
== اردو وکیپیڈیا کی چوپال میں ==
 
اردو الفاظ کی زبوں حالی لے کر ایک بار پھر حاضر اور حاضر ہوتا رہوں گا۔
 
ہمارے ساتھیوں کو یہ افسوس ہے کہ اردو وکیپیڈیا کےتعارفی صفحات سادہ اردو الفاظ کے بجاۓ عربی میں ہونے کی وجہ سے فوری سمجھ میں نہیں آتے ہمارے الفاظ کا حق کیوں مارا جا رہا ہے۔ ہم سب اس چیز کو دیکھ بھی رہے ہیں کڑھ بھی رہے ہیں۔ پھر کیا رکاوٹ ہے کیا ہمیں مصطفی کمال اتاترک کا انتظار ہے؟ اس کے نزدیک ترکی کی پسماندگی تعلیم میں کمی تھی۔ وہ اگرچہ فوجی تھا لیکن جلد ہی معاملے کی تہہ تک پہنچ گیا اس نے ترک زبان میں موجود فارسی اور عربی کے مشکل الفاظ کو نکال کر ان الفاظ کو رواج دیا جو ترک استعمال کرتے تھے اور جن کی انہیں سمجھ نہیں تھی۔ اس چھوٹے سے کام نے تعلیم کو کتنا آسان اور عام کیا آپ لوگ خود ترک تاریخ پڑھ کر دیکھ سکتے ہیں۔ اس پر ہمارے ایک مہربان سمرقندی صاحب فورا{{دوزبر}} کہیں گے کہ اور اس طرح کی باتیں اکثر کرتے رہتے ہیں کہ جنوبی امریکہ کے ایمیزن کے گھنے جنگلات میں پاۓ جانے والے سانپ ایناکونڈا کے معدے میں پاۓ جانے والے بیکٹیریا کا نام کیا اردو میں ہے؟ ظاہر ہے نہیں ہے۔ اس پر وہ کہیں گے کہ میں نے اس کا عربی ترجمہ کیا ہے اور اب اس بیکٹیریا کے نام کی خاطر ہر سطح پر ہمارے دیسی الفاظ کو انکے اپنے گھر یعنی اردو وکیپیڈیا سے ہی نکال دیا جاۓ گا۔ ذرا چشم تصویر سے سوچیں ہمارے سمرقندی صاحب مصطفی کمال اتاترک کو اس بیکٹیریا کی بنا پر ترکوں کو انکی اپنی ہی زبان سے محروم کرنے کا کہتے ہیں تو مصطفی کا جواب کیا ہونا تھا؟؟؟
 
یہاں پر کافی لوگوں کا خیال ہے کہ وہ بہت اچھا ترجمہ کرتے ہیں۔ یہ بات درست ہوگی لیکن ان کے ترجمے کرنے کا سٹائل میرے ایک مضممون [[نیشنل جیوگرافک سوسائٹی]] سے واضح ہو جاتا ہے۔ جب انہوں نے فورا{{دوزبر}} اسکا نام بدل کر قومی جغرافیائی انجمن رکھ دیا اور میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ کن لوگوں ميں آگیا ہوں۔ وہ تو خدا بھلا کرے حیدر صاحب کا کہ بیچ میں آۓ اور نام دوبارہ درست کیا۔
 
وہ الفاظ کا سوچے سمجھے بغیر کہ اس کی ضرورت ہے کے نہیں ہے عربی میں ترجمہ کر دیتے ہییں تنگ آکر انہی موضوعات پر لکھنا شروع کیا جہاں ان کی مداخلت کا خطرہ نہیں تھا جیسے [[باندرکلا]]، [[پٹھو گرم]] اور پہاڑوں کہ لے بھئی ان کی عربی کر کے دکھا۔ نہ انہوں نے اور نہ کسی اور نے محسوس کیا کہ کس طرح نۓ آنے والے کو زچ کیا جارہا ہے۔
 
پاکستان کے ایک صوبے یا شہر تو کیا ایک گاؤں کی زبان بھی عربی نہیں۔ پھر یہ مہربانی کیوں فرمائی جارہی ہے۔ عربی اتنی ہونی چاہیۓ جتنی ضرورت ہے۔ نۓ الفاظ بناتے وقت وہ خاص طور پر اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ لفظ صرف عربی کے ہی بنیں مقامی یا دیسی زبان کو ملا کر لفظ کیوں نہیں بناۓ جاتے (میرا خیال ہے وکیپیڈیا کے قوانین کے مطابق یہاں کوئی نئی چیز نہیں بنا سکتے اور اپنی طرف سے نۓ الفاظ بنا کر وہ وکیپیڈیا کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔)۔ اردو الفاظ سے بغض جائز نہیں۔ وہ میرے لۓ انتہائی محترم ہو سکتے ہیں اگر وہ اردو الفاظ کے ساتھ اپنا رویہ بدل دیں۔ ایک مضمون [[ٹائٹان اروم]] سائنس پر تھا فورا{{دوزبر}} انہوں نے اس کا ترجمہ کیا لوف جسیم اور مضمون کے اندر ایک لفظ سٹا کا عربی ترجمہ کیا طلع۔ طلع پر مضمون بنایا جس میں لکھا [[طلع]] کو اردو میں سٹا کہتے ہیں۔ سارے پاکستان کے دیہاتوں اور اردو میں سٹا عام لفظ ہے۔ لیکن مجھے جتانے، چڑانے اور بھگانے کی خاطر یہ سب کیا یعنی مانتے بھی ہیں کہ اردو میں لفظ سٹا ہے لیکن جان بوجھ کر جڑ دیا عربی لفظ طلع۔ آپ سب لوگ خود یہ بات مشاہدہ کر سکتے ہيں اور اس طرح کی بے شمار مثالیں ہیں۔
 
Urdutext صاحب نے کہا کے میں نے چھوٹے مضامین لکھے ہیں۔ مجھے آۓ ہوۓ 150 دنوں سے کم ہوۓ دن ہوۓ ہیں اور میں نے 330 سے زیادہ مضامین شروع کیۓ۔ کیا ٹائٹان اروم چھوٹا ہے؟ 5000 مضامین پورے ہونے پر میں نے سوچا تھا کہ ميں اپنے لۓ خاص شعبہ جنوں گا اور اسی کو بڑھاؤں گا۔ لیکن کیا مجھے یہاں سکون مل سکتا ہے؟ کیا سمرقندی صاحب میرا اردو سے محبت کا قصور معاف کر سکتے ہیں؟؟
 
میں جب یہاں آیا ہوں مجھے دانستہ یا نا دانستہ طور پر یہاں سے بھگانے کی کوشش ہو رہی ہے اور یہ میرے پہلے مضمون سے ہی شروع ہو گۓ تھی۔ کچھ اصحاب لکھے ہوۓ مضمون کو مٹا کر دوبارہ اپنے نام سے لکھ دیتے ہیں۔ جس پر مجھے کافی ہنسی آتی ہے۔ [[جبرالٹر]] ذہن میں آرہا ہے اور چند ہفتے پہلےکسی صاحب نے [[عابدہ سلطان]] کو مٹا معمولی سی تبدیلیاں کر کے نام بدل کر دوبارہ لکھ دیا۔ ہوسکتا ہے یہ نا دانستہ ہوا ہو۔
 
کچھ دیر پہلے کسی صاحب نے نعرہ لگایا کہ ہم تین اردو وکیپیڈیا پر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ کاش وہ کہتے کہ اردو وکیپیڈیا کے اصل حکمران چند قوانین ہیں اور ہم ان قوانین کے محافظ۔ محافظ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن قوانین اور ادارے رہتے ہیں۔
 
میں نے قاعدے قوانین کے تحت زنگی گزاری ہے اور میری خواہش ہے اردو وکیپیڈیا کے حکمران بھی قاعدے قوانین ہوں۔
 
سمرقندی صاحب نے مجھ پر [[لتا منگیشکر]] کو پسند کا الزام لگایا ہے۔ یہ الزام نہیں حقیقت ہے۔ مجھے لتا کے علاوہ ایک سکھ [[گلزار]] اور انگریز رالف رسل بھی بڑے پسند ہیں کہ ان تینوں نے میرے ماں باپ کے خوابوں کی سرزمین پاکستان کی زـان اردو کو پاکستان سے باہر زندہ رکھا۔
 
بے سہارہ اور بے گھر اردو الفاظ کا وکیل
 
خالد محمود