"نازی جرمنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: ilo:Nazi nga Alemania
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Nazi_Germany.png|thumb|نازی جرمنی بمطابق 1943ء]]
نازی جرمنی 1933ء سے 1945ء کے دوران کے [[جرمنی]] کو کہا جاتا ہے جس کی قیادت [[ہٹلر|ایڈولف ہٹلر]] اور [[قومی اشتراکی جرمن مزدور جماعت]] (NSDAP) کر رہے تھے۔ اس ریاست کے لیے [[نازی جرمنی|تیسری رائخ]] ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: Third Reich) بھی کہا جاتا ہے جو [[قرون وسطیٰ]] کی [[مقدس رومی سلطنت]] اور [[1871ء]] سے [[1918ء]] تک قائم [[جرمن سلطنت]] کی جانشیں تیسری ریاست سمجھی جاتی تھی۔ جرمنی میں ریاست کے لیے [[1943ء]] تک [[نازی جرمنی|ڈوئچیس رائخ]] ([[نازی جرمنی|جرمن رائخ]]) کی اصطلاح استعمال کی جاتی تھی، بعد ازاں باضابطہ نام [[نازی جرمنی|عظیم تر جرمن رائخ]] ([[جرمنی|جرمن]]: Großdeutsches Reich) اختیار کیا گیا۔
 
[[30 جنوری]] [[1933ء]] کو ایڈولف ہٹلر کو جرمنی کا چانسلر مقرر کیا گیا۔ حالانکہ ابتدائی طور پر وہ ایک اتحادی حکومت کی قیادت کر رہے تھے تاہم انہوں نے جلد اپنے حکومتی شراکت داروں کو خارج کر دیا۔ اس وقت جرمنی کی سرحدیں بدستور [[معاہدۂ ورسائے]] کے مطابق متعین تھیں، جو [[پہلی جنگ عظیم]] کے اختتام پر [[برطانیہ]]، [[فرانس]]، [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]]، [[اطالیہ]] اور [[جاپان]] کی اتحادیوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ تھا۔
 
نازی جرمنی شمال میں [[بحیرہ شمال|بحیرۂ شمال]]، [[ڈنمارک]] اور [[بحیرہ بالٹک|بحیرۂ بالٹک]] سے ملتا تھا، مشرق میں اس کا منقسم حصہ [[لتھووینیا]]، [[بولندا|پولینڈ]] اور [[چیکوسلواکیہ]] سے منسلک تھا، جنوب میں اس کی سرحدیں [[آسٹریا]] اور [[سویٹزر لینڈ|سویٹزرلینڈ]] سے جبکہ مغرب میں [[فرانس]]، [[لکسمبرگ]]، [[بلجئیم|بیلجیئم]]، [[نیدرلینڈز|نیدرلینڈ]]، [[رائن لینڈ]] اور [[سارلینڈ]] سے ملتی تھیں۔ جب جرمنی نے رائن لینڈ، سار لینڈ اور [[میمل لینڈ]] پر تسلط حاصل کیا اور آسٹریا، [[سودیتن لینڈ]] اور [[بوہیمیا]] اور [[موراویا]] پر قبضہ کیا تو یہ سرحدیں تبدیل ہو گئیں۔ [[دوسری جنگ عظیم]] کے بعد جرمنی [[نازی جرمنی|عظیم تر جرمنی]] میں تبدیل ہو گیا، جس کا آغاز [[1939ء]] میں جرمنی کی [[بولندا|پولینڈ]] پر جارحیت سے ہوا تھا، جس کے نتیجے میں برطانیہ اور فرانس نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا۔
 
دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے [[یورپ]] اور [[شمالی افریقہ]] کا بڑا حصہ فتح کر لیا۔ اسی دوران لاکھوں [[یہودی|یہودیوں]] اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قید خانوں میں ڈال دیا گیا یا موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اس قتل عام کو [[مرگ انبوہ]] (انگریزی: Holocaust) کہا جاتا ہے۔ تاہم دیگر اقوام، خصوصاً اطالیہ اور جاپان کے ساتھ، [[محوری طاقتیں|اتحاد]] کے باوجود جرمنی جنگ ہار گیا اور نازی جرمنی کا خاتمہ ہو گیا۔ جنگ کے بعد [[سوویت اتحاد]]، برطانیہ، امریکہ اور فرانس کی فاتح اتحادی قوتوں نے اس پر قبضہ کر لیا۔