"نووایا زیملیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
Bot: Fixing redirects
م (r2.7.3) (روبالہ جمع: mr:नोवाया झेम्ल्या)
م (Bot: Fixing redirects)
[[تصویر:Novaya_Zemlya.svg|thumb|نووایا زیملیا]]
 
نووایا زیملیا ([[روسی زبان|روسی]]: Но́вая Земля، انگریزی: Novaya Zemlya) مطلب 'نئی زمین' [[بحر منجمد شمالی]] کا ایک [[مجموعہ الجزائر]] ہے جو [[روس]] کے شمال میں واقع ہے۔ اسے [[انگریزی زبان|انگریزی]] اور [[ولندیزی زبان]] میں [[نووایا زیملیا|نووا زیمبلا]] بھی کہتے ہیں جبکہ [[نارویجین]] اسے Gåselandet کہتے ہیں جس کا مطلب ہے 'ہنسوں کی سرزمین'۔ یہاں کا [[راس زیلانیا]] [[یورپ]] کا شمال مشرقی ترین علاقہ ہے۔ مجموعہ الجزائر کا انتظام روس کا [[ارخان گلسک اوبلاست]] سنبھالتا ہے۔ یہاں کی آبادی 2716 (بمطابق [[2002ء]]) ہے جس میں سے 2622 [[بیلوشیا گوبا]] میں رہتے ہیں جو نووایا زیملیا ضلع کا انتظامی مرکز اور نو آبادی ہے۔
 
نووایا زیملیا 2 بڑے جزائر پر مشتمل ہے جو پتلی سی آبی گزرگاہ [[آبنائے ماتوچکن]] کے ذریعے ایک دوسرے جدا ہیں۔ دو مرکزی جزیر سورنی (شمالی) اور یوزنی (جنوبی) ہیں۔ نووایا زیملیا [[بحیرۂ بیرنٹس]] کو [[بحیرۂ کارا]] سے جدا کرتا ہے۔ اس کا کل رقبہ 90 ہزار 650 مربع [[الف پیما|کلومیٹر]] ہے۔
 
[[سرد جنگ]] کے دوران نووایا زیملیا ایک حساس عسکری علاقہ تھا جہاں جزیرے کے جنوبی علاقے میں [[سوویت فضائیہ]] نے ایک ہوائی اڈہ قائم کر رکھا تھا۔ اس عرصے کے دوران یہاں [[سوویت اتحاد]] مختلف [[جوہری تجربہ|جوہری تجربے]] بھی کرتا رہا۔ اس دوران 224 جوہری دھماکے یہاں کیے گئے۔ یہاں آخری جوہری تجربہ [[1990ء]] میں کیا گیا۔