"تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
شمالی اوقیانوسی معاہدے کی تنظیم The North Atlantic Treaty Organisation
(نیٹو) جسے شمالی اوقیانوسی اتحاد، اوقیانوسی اتحاد یا مغربی اتحاد بھی کہا جاتا ہے، ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو [[4 اپریل]] [[1949ء]] کو [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]] کے دارالحکومت [[واشنگٹن ڈی سی]] میں ایک معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اس کا صدر دفتر [[بلجئیم|بیلجیئم]] کے دارالحکومت [[برسلز]] میں واقع ہے۔ [[فرانسیسی زبان]] میں اس کا باضابطہ نام Organisation du Traité de l'Atlantique Nord ہے۔
 
اس کے بانی ارکان میں [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|امریکہ]]، [[بلجئیم|بیلجیئم]]، [[نیدرلینڈز]]، [[لکسمبرگ]]، [[فرانس]]، [[برطانیہ]]، [[کینیڈا]]، [[پرتگال]]، [[اطالیہ|اٹلی]]، [[ناروے]]، [[ڈنمارک]] اور [[آئس لینڈ]] شامل ہیں۔ تین سال بعد [[18 فروری]] [[1952ء]] کو [[یونان]] اور [[ترکی]] نے بھی نیٹو میں شمولیت اختیار کرلی۔
 
[[1954ء]] میں [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] نے تجویز دی کہ وہ [[یورپ]] میں قیام امن کے لئے نیٹو میں شمولیت چاہتا ہے تاہم نیٹو کے رکن ممالک نے اس کی مخالفت کی۔
 
[[تصویر:NATO-2002-Summit.jpg|thumb|2002ء میں پراگ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کا منظر]]
 
[[9 مئی]] [[1955ء]] کو [[مغربی جرمنی]] کی نیٹو میں شمولیت کو [[ناروے]] کے وزیر خارجہ نے براعظم کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ قرار دیا تھا۔ [[مغربی جرمنی]] کی نیٹو میں شمولیت پر [[سوویت اتحاد|سوویت یونین]] اور اس کے اتحادیوں کے درمیان [[14 مئی]] [[1955ء]] کو "[[وارسا معاہدہ|وارسا پیکٹ]]" معاہدہ طے پایا۔
 
[[سرد جنگ]] کے خاتمے کے بعد [[1999ء]] میں تین کمیونسٹ ممالک [[مجارستان|ہنگری]]، [[چیک جمہوریہ]] اور [[بولندا|پولینڈ]] نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی۔ [[29 مارچ]] [[2004ء]] کو شمالی اور مشرقی یورپ کے مزید 7 ممالک [[استونیا|اسٹونیا]]، [[لٹویا|لیٹویا]]، [[لتھووینیا]]، [[سلووینیا]]، [[سلوواکیہ|سلوواکیا]]، [[بلغاریہ]] اور [[رومانیہ]] نیٹو میں شامل ہوئے۔
 
ان کے علاوہ نیٹو کی رکنیت کے خواہشمند ممالک میں [[البانیا|البانیہ]]، [[مقدونیہ]]، [[جارجیا]] اور [[کروشیا]] شامل ہیں۔
 
[[تصویر:NATO_vs_Warsaw_%281949-1990%29.png|thumb|center|500px|نیٹو کے رکن ممالک نیلے اور وارسا پیکٹ کے ممالک سرخ رنگ میں نمایاں]]