"وائکنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2+) (روبالہ جمع: rue:Вікінґове
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Viking_Expansion.svg|thumb|وائی کنگ کا پھیلاؤ، صدی بہ صدی]]
وائی کنگ (انگریزی: Viking) [[اسکینڈینیویا|اسکاندینیویا]] کے ایسے مہم جو، جنگجو، تاجر اور قزاق تھے جنہوں نے آٹھویں صدی کے اواخر سے گیارہویں صدی کے اوائل تک یورپ کے وسیع علاقے پر یورش کی اور انہیں اپنی نو آبادی بنایا۔ ان باشندوں نے اپنی مشہور لمبی کشتیوں سے مشرق میں [[قسطنطنیہ]] اور [[روس]] میں [[دریائے وولگا]] اور مغرب میں [[آئس لینڈ]]، [[گرین لینڈ]] اور [[نیوفاؤنڈلینڈ]] تک طویل سفر کیے۔ وائی کنگ کے پھیلاؤ کے اس دور کو [[عہد وائی کنگ]] (Viking Age) کہا جاتا ہے جو [[قرون وسطیٰ]] میں [[اسکینڈینیویا|اسکاندینیویا]]، [[برطانیہ]]، [[جمہوریہ آئرستان|آئرستان]] اور عمومی طور پر [[یورپ]] بھر کی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔
 
== وائی کنگ کی تاریخ ==
سطر 8:
پہلے وائی کنگ نے 793 میں انگلینڈ کے جزیرہ Lindisfarne ایک مذہبی جگہ پر حملہ کیا۔ انہوں نے بہت سے لوگوں کو قتل کیا اور بہت سے لوگوں کر قید کر لیا۔ اس حملے کی خبر باقی [[یورپ]] ممالک میں بھی پھیل گئی۔ بہت سے مذہبی لوگوں نے ان وحشیوں کے بارے میں سن رکھا تھا۔
 
ایک سال کے بعد دوبارہ انہوں نے انگلینڈ کی مذہبی جگہوں Monkwearmouth, Jarrow پر حملہ کیا۔ اسی سال 795 میں وائی کنگ نے [[ناروے]] سے [[جمہوریہ آئرستان|آئر لینڈ]] میں لوٹ مار شروع کر دی۔ وہ جہاں جہاں گئے انہوں نے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ قتل و غارت بھی کی۔ تقریباً اسی دور میں کچھ نارویجین وائی کنگ اسکاٹ لینڈ اور ارد گرد کے جزیروں میں آ کر رہنے لگے۔
 
دوسرے وائی کنگ جنگ کرتے ہوئے بحری جہازوں کے ذریعے [[جرمنى]]، [[فرانس]]،[[ہسپانیہ|اسپین]] [[اطالیہ|اٹلی]] اور [[شمالی افریقہ]] تک گئے۔ وہاں انہوں نے بہت سا خزانہ چوری کیا۔ اور ساتھ ہی کافی لوگوں کو قتل کیا اور بہت سوں کو غلام بنا کر لے گئے۔
 
[[سویڈن]] کے وائی کنگ جنوب کی طرف سے ہوتے روس کی جانب گئے۔ وہاں انہوں نے کئی شہروں کو لوٹا۔ اسی زمانے میں انہوں نے اپنے خدا بنائے۔ جن کے نام [[تھور]]، [[اودن]] تھے۔ 830 عیسائیت مذہب کے کچھ لوگ آئے انہوں نے وائی کنگ کو اس مذہب کے بارے میں بتایا لیکن وائی کنگ کو یہ مذہب اپناتے ہوئے کچھ عرصہ لگا۔