"چنگ خاندان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
[[تصویر:Qing_Dynasty_1820.png|thumb|چنگ خاندان کی حکومت بمطابق 1820ء]]
 
چنگ خاندان، ([[چینی زبان|چینی]]: 清朝، [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Qing Dynasty) جسے [[چنگ خاندان|مانچو خاندان]] بھی کہا جاتا ہے، [[چین]] پر حکومت کرنے والا آخری شاہی خاندان تھا، جس کی حکومت [[1644ء]] سے [[1912ء]] تک قائم رہی ([[1917ء]] میں مختصر سے دور میں ناکام بحالی کی کوشش بھی کی گئی)۔ یہ [[منگ خاندان]] کا جانشیں تھا اور اس کے بعد چین میں [[جمہوریت|جمہوری]] دور کا آغاز ہوا۔
 
اس خاندان کی حکومت کا آغاز آج کے شمال مشرقی چین میں ایک مانچو خاندان [[ایسن گیورو]] نے کیا۔ یہ علاقہ [[مانچوریا]] بھی کہلاتا ہے۔ [[1644ء]] میں قیام کے بعد اس خاندان کی حکومت اصلی چین اور ملحقہ علاقوں تک پھیل گئی۔ [[شاہ کانگ سی]] کے دور تک [[1683ء]] میں چین بھر میں مکمل امن قائم کر دیا گیا۔