"چیچن جمہوریہ اشکیریہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
Removing wrong iw-link is:Téténía. It is about the current region and should be on شیشان instead.
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
چیچن جمہوریہ اشکیریہ ([[چیچن زباں]] میں :نوخچیین ریسپوبلیکا نوخچییچو ؛ [[روسی زبان]] میں : چیچنسکایا ریسپوبلیکا اچکیریا) ، [[شیشان|چیچنیا]] کی غیر تسلیم شدہ علیحدگی پسند حکومت تھی ۔ چیچنیا شمالی [[کوہ قاف|کوہ قفقاز]] ( [[کوہ قاف]]) میں واقع وفاق [[روس]] کی ایک مسلمان ریاست ہے ۔ اس کی سرحدیں شمال مغرب میں روسی کرائی ( علاقے ) [[ستاوروپول]] کرائی ، شمال مشرق میں [[داغستان]] ، جنوب میں [[جارجیا]] ( [[جارجیا|گرجستان]])اور مغرب میں [[انگوشتیا]] اور [[شمالی اوسیتیا]] سے ملتیں ہیں ۔ چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے قیام کا اعلان [[جوہر دودائیف]] نے 1991ء میں کیا ، جس کے بعد چیچن علیحدگی پسندوں اور [[روسی]] فیڈریشن ، جو علیحدگی کی مخالف تھی ، کے درمیان دو خونریز جنگیں لڑی گئیں ۔ 2007ء میں اشکیریہ کے جلاوطن صدر [[دوکا عمروف]] نے جمہوریہ کا نام نوخچییچو رکھنے اور اسے نئی مجوزہ [[امارت قفقاز]] ( جو کہ شمالی کوہ [[قفقاز]] یعنی [[کوہ قاف]] کے تمام مسلمان علاقوں پر مشتمل ہوگئی ) کے ایک صوبے میں بدلنے کا اعلان کیا اور خود اس مجوزہ امارت کے امیر ہونے کا اعلان کیا ۔ چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے جلاوطن حکومت کے کئی ارکان اور دوسرے علیحدگی پسند گروپوں نے ، جو جمہوریہ کا وجود چاہتے تھے ، جمہوریہ کی حثیت میں تبدیلی کو مسترد کر دیا ۔
 
اشکیریہ غیر نمائندہ قوموں اور لوگوں کی تنظیم کا رکن ہے ۔ [[جارجیا]] میں زویاد گامساخوردیا کی حکومت نے 1992ء میں چیچن جمہوریہ اشکیریہ کی آزادی کو تسلیم کیا اور یہ دنیا کا اشکیریہ کو تسلیم کرنے والا واجد ملک ہے ۔ لیکن اب یہ تسلیم موثر نہیں ہے ۔
سطر 9:
'''1994ء - 1991ء'''
 
نومبر 1990ء میں [[جوہر دودائیف]] ، [[شیشان|چیچنیا]] کی غیر سرکاری حزب اختلاف " چیچن لوگوں کی کل قومی کانگرس" کی ایگزیکٹو کمیٹی کا سربراہ منتخب ہوا ، جو چیچنیا کی [[سوویت اتحاد|سویت اتحاد]] کے اندر ایک علیحدہ خود مختار جمہوریہ کے طور پر مطالبہ کرتی تھی ۔ 1991ء کا انتخاب جوہر دودائیف نے جیتا ، اور چیچن جمہوریہ اشکیریہ کے صدر کے طور پر جوہر دودائیف نے یک طرفہ طور پر جمہوریہ کی آزادی اور [[سوویت اتحاد|سویت اتحاد]] اور وفاق روس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ جارجیا کی زویاد گامساخوردیا حکومت کے سوا کسی بھی دوسرے ملک نے جمہوریہ کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا ، وفاق [[روس]] سے مسلسل حملے کے خطرے کے باعث اشکیریہ کا وجود غیر مستحکم رہا ۔
 
دودائیف کا 1990ء کی دہائی کے شروع کا دور حکومت بدامنی دا دور رہا ، جو پورے ، ایک قسم کے حقیت میں آزاد ، چیچنیا میں رہا ۔ دودائیف کے حلیفوں اور مخالفوں ( جو کہ زیادہ تر روسی تھے) جو کہ اقتدار کے لئے لڑ رہے تھے ، کے درمیان تنازعات پیدا ہوتے رہتے جو کبھی کبھی بھاری ہتھیاروں کی لڑائی میں بدل جاتے ۔ جن کے دوران چیچنیا کی نسلی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی اور ناروا سلوک بھی کیا جاتا ، جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں جمہوریہ کے غیر چیچن رہائشی ( جن میں زیادہ تر [[سلاو]]ی نسل کے لوگ تھے) روس یا روسی علاقے [[شمالی اوسیتیا]] فرار ہو گئے ۔