"فریب ِحس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
م املا کی درستگی
سطر 1:
[[Image:Grid illusion.svg|thumb|left|260px|فریب حس کی ایک مثال؛ تصویر میں درحقیقت کوئی بھی گول دائرہ سرمئی یا سیاہ رنگت کا موجود نہیں ہے مگر اسکے باوجود سیاہ گول دائرے تیزی سے آتے جاتے نظر آتے ہیں۔]]
فریب ِحس (Illusion) ایک ایسی کیفیت کو کہا جاتا ہے کہ جس میں [[انسان]] کی کوئی ایک یا زائد [[حس|حسیں (sensations)]] اپنا فعل درست ادا نہ کرپائیں اور کسی ایک احساس کا دوسرے احساس سے دھوکہ یا فریب کھا جائیں۔ اھماہم بات یہ ہے کہ فریب حس کی کیفیت میں کوئی [[منبہ|بیرونی محرک (stimulus)]] ضرور موجود ہوتا ہے اور وہ حس اس کو غلط طور پر محسوس کرتی ہے یا یوں کہ لیں کہ فریب یا دھوکہ کھا جاتی ہے۔ اسکی ایک مثال [[صحرا]] میں [[سراب]] کو دیکھنا ہے جس میں ایک بیرونی محرک یعنی [[روشنی]] کی [[موج]]یں موجود تو ہوتی ہیں لیکن [[بصارت (حس)|نظر]] کی حس ان سے دھوکہ کھا کر [[ریت]] کو [[پانی]] کے طور پر پیش کرتی ہے۔ عام طور پر اس کیفیت میں سب سے زیادہ ملوث ہونے والی حس [[بصارت (حس)|بصارت (vision)]] کی ہوا کرتی ہے اور اس قسم کے فریب حس کو اردو میں فریب نظر بھی کہا جاتا ہے۔
 
فریب حس کی کیفیت، [[خطائے حس|خطاۓ حس (Hallucination)]] سے بالکل الگ چیز ہے ، خطاۓ حس میں بھی حسیں درست افعال ادا نہیں کر پاتیں مگر اس کیفیت میں حس کی تحریک کیلیۓ کوئی [[منبہ|بیرونی محرک (stimulus)]] موجود نہیں ہوتا ہے اور بلا کسی بیرونی محرک کے ہی [[دماغ]] میں اس محرک (مثلا [[آواز]] یا [[بو (زبان)|بو]] وغیرہ) کا احساس اجاگر ہوجاتا ہے، خطاۓ حس کو عموما{{دوزبر}} [[نفسیات]] میں ایک شدید [[ذھان|ذھانی (psychotic)]] کیفیت یا مرض کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔