"فوق ایصالیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
م املا کی درستگی
سطر 2:
 
فوق ایصالیت یا superconductivity ایک ایسا مظہر ہے کہ جو بعض [[مادہ|مادوں]] میں اس وقت دیکھنے میں آتا ہے کہ جب انکا درجہ حرارت انتہائی حد تک گرا دیا جاۓ۔
اور فوق ایصالی کا یہ مظہر دو اھماہم خصوصیات کے باعث نمودار ہوتا ہے، اول اس مادے کی [[برقی مزاحمت]] کا ختم ہوجانا اور دوئم [[مقناطیسی میدان]] سے استشناء ، یعنی مقناطیسی میدان کا ناپید یا یوں کہ لیں کہ غیرموثر ہوجانا (اسکو [[میسنر اثر]] Meissner effect کے مطابق کہا جاتا ہے)۔
 
کسی [[دھات]]ی [[موصل (ضد ابہام)|موصل]] کی [[مزاحمیت|برقی مزاحمیت]] اسکا [[درجہ حرارت|درجۂ حرارت]] کم ہونے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی رہتی ہے ، مگر عام دھاتیں (مثلا [[تانبا]] ، [[چاندی]] وغیرہ) اپنے اندر خاصی مقدار میں ملاوٹیں رکھتی ہیں جو انکے [[مزاحمیت|برقی مزاحمیت]] کے کم ہوتے رہنے کی ایک حد معین کردیتی ہیں ، یعنی درجۂ حرارت کم ہونے کے ساتھ ساتھ انکی مزاحمیت ([[مزاحمیت|resistivity]]) کم ہوتے ہوتے صفر تک کبھی نہیں پہنچ پاتی۔ یہاں تک کہ انکا درجۂ حرارت [[مطلق صفر]] تک گرا دینے کے باوجود انکی مزاحمت ہمیشہ غیرصفری (یعنی کچھ نہ کچھ باقی) رہتی ہے۔