"ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)/وثق 3" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تنبیہ خالد صاحب کے لیے !!
جس کا کھائیے اس کے ہی گن گائیے
سطر 309:
لے بھئی ان کی عربی کر کے دکھا
اس کے علاوہ دانش صاحب بھی مجھے صلو{{ا}}تیں سنا کر چلے گئے۔ میں آپ دونوں حضرات کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کرتا ہوں کہ اخلاق کے دائرے سے نہ نکلیں اور اپنی گفتگو میں آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ نہ میں نے کسی کو برا بھلا کہا ہے کہ نہ کسی پر الزامات دھرے ہیں بلکہ حتی الامکان ہر کسی کے ساتھ تعاون ہی کیا ہے، کیا دانش صاحب نہیں جانتے کہ میں نے لڑاکا جہازوں کے مضامین پر ان کے ساتھ تعاون کیا؟ کیا آپ (خالد صاحب) نہیں جانتے کہ جب آپ نے پہاڑوں پر مضامین لکھے تو میں نے اپنا کام چھوڑ کر آپ کو سانچے بنا کر دیئے، نجانے کیوں آپ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر دائرۂ اخلاق سے باہر نکل جاتے ہیں۔ [[صارف:Fkehar|Fkehar]] 07:22, 27 مارچ 2007 (UTC)
 
== جس کا کھائیے اس کے ہی گن گائیے ==
 
فہد صاحب یہ کہاوت صدیوں کے تجربے کا نچوڑ ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر پہلا حق اردو الفاظ کا ہے۔ اگر ہم ایسا نہیں کريں گے تو ہم بے وفائی کے مرتکب ہونگے۔ اردو کے بعد یہ حق عام ترین لفظ کا ہے اور یہ کسی بھی زـان کا ہو سکتا ہے۔ میں اردو وکیپیڈیا پر اردو کے ہی الفاظ کے قتل کا مجرم نہیں ہوسکتا میں کسی کو خوش کرنے کی خاطر اپنے وطن اپنی قوم اور زبان کو نہیں چھوڑ سکتا مجھے اس سے معاف رکھیں میں بے وفا نہیں ہوسکتا اور میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا۔ یہ میں ہی ہوں جسے مسلسل تنگ کیے جارہا ہے۔
 
سمرقندی صاحب نے اپنی کسی بھی بات کو ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آپ نے۔ انھوں نے لفظ سٹا کے بارے میں کہا میں نے ثبوت دے دیے اور آپ کیا چاہتے ہیں۔ آپ ان کے بیان کو غور سے پڑھیں وہ مقامی الفاظ کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ انھیں کسی جامع میں استعمال کیا جاۓ۔ اردو زبان کی اس سے بڑی توہین اور کیا ہو گی۔ کیا آپ ذرا سا بھی محسوس نہیں کرتے کہ کس طرح کے الفاظ اردو کے مقامی الفاظ کے لیۓ استعمال کیۓ جارہے ہیں۔
 
وہ چاہتے ہیں کہ وہ جو کہیں ہر کوئی اسے مان لے ایسا نہیں ہو سکتا۔ اردو وکی پر سمرقندی نہیں اردو زبان، قوائد و ضوابط اور سچ کی حکمرانی ہونی چاہیۓ۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ ثابت کر دیں کہ خلد الماء، حوت نیلگوں اور لوف جسیم میرے دیۓ گۓ ناموں کے مقابلے میں زیادہ عام ہیں اگر آپ سمرقندی صاحب کا مقدمہ لڑنا ہی چاہتے ہیں تو قوائد و ضوابط کے تحت لڑیں خواہ مخواہ بد مزگی پیدا نہ کریں اگر وہ سچے ہیں تو خود کیوں نہیں بات کرتے؟ آپ کو کیوں آگے آگے رکھا ہوا ہے؟
 
سمرقندی صاحب میں کام کرنے کی بے تحاشا صلاحیت ہے اور یہ آپ میں بھی ہے لیکن یہ سب صلاحیتیں نظم و ضبط کے اندر ہونی چاہئیں اگر اردو زبان کے ساتھ وہ پرخلوص ہیں تو عملی طور پر اسے ثابت کریں۔ چند ہفتے پہلے میں نے رنگوں کے بارے میں کچھ تعارف کراۓ۔ رنگ پر ڈھونڈا تو پتہ چلا مضمون بنا ہوا ہے صفحے کو کھول کر دیکھا تو سمرقندی صاحب نے صرف ایک لفظ لکھا ہوا تھا اور وہ بھی انگریزی میں "Color" یہ ہیں آپ کے سمرقندی صاحب میں نے کوئی مضمون چھوٹے سے چھوٹا بھی لکھا ہے تو وہ تعارف ضرور کراتا ہے شہ سرخی کا۔
 
میں نے یہ نہیں کہا کہ آپ نے چوری کی ہے آپ نے اسے ہو سکتا ہے بہتر نہ سمجھا ہو اس لۓ اسے مٹا دیا ہو اور دوبارہ نۓ سرے سے لکھا ہو لیکن پھر بھی یہ مناسب نہیں ہے۔ 24 نومبر کو میں نے جبرالٹر کا تعارف کرایا اسکی ایک تصویر بھی ڈالی اور پھر اس کا تعلق 24 نومبر کو ہی [[طارق بن زیاد]] سے جوڑ دیا آپ نے 11 دسمبر کو یہ سب مٹا کر نۓ سرے سے اس مضمون کو لکھا آپ بتائیں کیا بات مناسب ہے؟ آپ خود چیک کر لیں جہاں تک مجھ سے ہو سکتا ہے میں وکی کے قوانین کی پابندی کرتا ہوں لیکن کیا آپ ایسا کرتے ہیں؟ آپ تصویریں استعمال کرتے ہیں مثلا{{دوزبر}} طارق بن زياد میں ہی کیا آپ کو بلااجازت ایسا کرنے کا حق ہے۔ سمرقندی صاحب کی طرح آپ بھی بے دریغ عربی کی شہ سرخیاں استعمال کرتے ہیں کیا یہ غیر مناسب نہيں مثلا{{دوزبر}] ایک مضمون جنگ ٹورس اردو میں جنگ ٹورس کے نام سے ہی ہے لیکن آپ نے اس کی سرخی بلاط الشہداء لگائی بے شک آپ نے جنگ ٹورس سے اسے ریڈائرکٹ کیا اور اندر اس کا ذکر کیا لیکن جہاں اس کا حق ہے وہاں تو یہ حق عربی کو دے دیا یہ صرف چند مثالیں ہیں بے شمار ڈھونڈی جاسکتی ہیں۔ سمرقندی صاحب کو خوش کرنے کی خاطر اردو کا خون تو نہ کریں۔
 
* سید سلمان صاحب بہت خوب وکالت کی آپ نے اردو کے ساتھ زیادتی کرنے کی سارے غیر ملکی زبانوں کے ہی وکیل ہیں کیا اس غریب اردو کا کوئی وکیل نہیں بہت خوب۔ کاش آپ اردو الفاظ اور اردو گرامر کی وکالت کرتے۔
 
خالد محمود