"کنزرویٹو پارٹی (برطانیہ)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.2+) (روبالہ ترمیم: lv:Konservatīvā partija (Apvienotā Karaliste)
م Bot: Fixing redirects
سطر 25:
انیسویں صدی کے آخر تک ٹوری پارٹی بڑی حد تک جاگیرداروں اور اشرافیہ کی جماعت مانی جاتی تھی اور یہ اسی طبقہ کے مفادات کی نگران اور نگہبان رہی ہے لیکن بیسویں صدی میں جب برطانیہ میں حق رائے دہی میں توسیع ہوئی اور عوام کو انتخابات میں ووٹ دینے کا حق ملا تو ٹوری پارٹی نے انتخابی مصلحتوں کی خاطر اپنے پینترے بدلے اور محنت کش طبقہ کو ریجھانے کی کوشش شروع کی۔تاہم بنیادی طور پر ٹوری پارٹی ایک طرف جاگیر داروں اور کاشتکاروں اور دوسری طرف صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کے مفادات کی محافظ جماعت مانی جاتی رہی ہے-
 
سن تیس کا عشرہ ٹوری پارٹی کے لیے بحرانوں سے بھر پور عشرہ رہا ہے۔ پہلے ٹوری وزیر اعظم اسٹینلے بالڈون کے لیے [[ایڈورڈ ہشتم]] کی ایک مطلقہ امریکی خاتون ویلس سمپسن کی خاطر تخت سے دست برداری کا مسئلہ سخت ہلچل کا باعث ثابت ہوا۔ پھر ٹوری وزیر اعظم نیول [[نوائل چیمبرلین|چیمبرلین]] کی [[ہٹلر]] کے تئیں خوشنودی کی پالیسی تباہ کن ثابت ہوئی اور ملک کو جنگ کی آگ نے لپیٹ میں لے لیا-
 
 
== دوسری جنگ عظیم اور چرچل ==
 
[[تصویر:Winston Churchill.jpg|framepx|thumbnail|left|ونسٹن [[ونسٹن چرچل|چرچل]]]]یہ نئے ٹوری رہنما ونسٹن[[ونسٹن چرچل|چرچل]] کی پرعزم اور مضبوط قیادت تھی کہ جس نے برطانیہ کو اس [[دوسری جنگ عظیم]] میں فتح سے ہمکنار کیا۔ اس جیت میں جنگ کے دوران قومی حکومت میں لیبر پارٹی کی شمولیت اور امریکا کے فوجی اتحاد کے کردار کو بھی اہمیت حاصل تھی۔دوسری عالم گیر جنگ کے بعد جب سن انیس سو پینتالیس میں عام انتخابات ہوئے تو اس میں ٹوری پارٹی کے مقابلہ میں لیبر پارٹی کی بھاری جیت نے ساری دنیا کو حیرت ذدہ کر دیا۔ خود لیبر رہنماؤں کو اتنی زبردست جیت کی توقع نہیں تھی۔پھر سنہ انیس سو اکیاون میں اس وقت لوگوں کے تعجب کی انتہا نہیں رہی جب لیبر پارٹی کی فلاحی بہبود ، بنیادی صنعتوں کو قومیانے اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے انقلابی تبدیلیوں کے دور کے باوجود اسے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور چرچل کی قیادت میں ٹوری پارٹی پھر برسر اقتدار آگئی۔اس دوران پارٹی کی قیادت بدلی اور چرچل کی جگہ ہیرلڈ میکملین نے سنبھالی لیکن اقتصادی خوشحالی کی بدولت ٹوری پارٹی تیرہ سال تک ملک پر حکمران رہی اورپھر جب ملک اقتصادی کساد بازاری کا شکار ہوا تو ہیرلڈ ولسن کی قیادت میں لیبر پارٹی سن انیس سو چونسٹھ کے انتخابات میں فتح مند رہی۔
 
== دائرہ ==
سطر 44:
 
 
[[تصویر:Thatcher.jpg|framepx|thumbnail|left|[[مارگریٹ تھیچر]]]]سن انیس سو اناسی کے انتخابات میں ٹوری پارٹی ایک نئی سربراہ [[مارگریٹ تھیچر]] کی قیادت میں میدان میں اتری جن کی فتح نے برطانیہ کا نقشہ ہی بدل دیا۔ ایک تو مسز تھیچر برطانیہ کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں دوسرے انہوں نے یکے بعد دیگرے تین انتخابات جیتے اور برطانیہ کی سب سے طویل عرصہ تک رہنے والی وزیراعظم کا اعزاز حاصل کیا- انہیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ انیس سو بیاسی میں جب [[ارجنٹائن|ارجنٹینا]] نے [[برطانیہ]] کے جزیرہ فاک لینڈ پر قبضہ کیا تھا توانہی کی قیادت میں برطانوی فوج فاک لینڈ کی جنگ میں فاتح رہی تھی۔
 
انہوں نے جس انداز سے ملک میں بڑے پیمانہ پر نج کاری کی اور ٹریڈ یونینوں کی طاقت کو کچلا اسے ملک میں [[اشتراکیت|سوشلزم]] کے خلاف جہاد سے تعبیر کیا جاتا ہے انہوں نے اس فلاحی مملکت کی جڑیں کھود دیں جو سن پینتالیس میں لیبر پاٹی نے قائم کی تھی اور اس کی جگہ [[سرمایہ داری نظام|سرمایہ دارانہ نظام]] کا قلعہ تعمیر کیا۔
 
== ناکامی ==