"کنگڈم آف ہیون (فلم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: la:Kingdom of Heaven
م Bot: Fixing redirects
سطر 19:
| runtime = 144 منٹ
| country = {{پرچم|برطانیہ}} <br> {{پرچم|ریاستہائے متحدہ امریکہ}} <br> {{پرچم|اسپین}} <br> {{پرچم|جرمنی}}
| language = [[انگریزی زبان|انگریزی]]
| budget = 135 ملین ڈالر
| gross = 211,652,051 ڈالر
سطر 29:
}}
[[2005ء]] میں پیش کی گئی ایک شاہکار فلم جس کے ہدایت کار اور پیش کار [[رڈلے اسکاٹ]] تھے جبکہ کہانی [[ولیم موناہن]] نے تحریر کی۔ فلم میں [[اورلینڈو بلوم]]، [[ایوا گرین]]، [[جیریمی آئرنز]]، [[ڈیوڈ تھیولز]]، [[مورٹن سوکاس]]، [[برینڈن گلیسن]]، [[الیگزینڈ صدیق]]، [[غسان مسعود]]، [[ایڈورڈ نورٹن]]، [[جان فنچ]]، [[مائیکل شین]] اور [[لیام نیسن]] نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فلم کی کہانی 12 ویں صدی کی [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگوں]] کے دوران ایک [[لوہار]] ([[بیلین آف ابیلن]]) کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں [[بیت المقدس|یروشلم]] کو مسلمانوں سے بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لیتا ہے۔ [[جامعہ کولمبیا]] میں ایرانی علوم کے معلم [[حامد دباشی]] صلیبی جنگوں کے حوالے سے فلم کے اعلٰی ترین مشیر تھے۔ <ref>http://www.hamiddabashi.com/film.html</ref>
بیشتر فلم بندی [[مراکش]] کے علاقے [[اورزازات]] میں ہوئی جہاں رڈلے اسکاٹ اس سے قبل [[گلیڈی ایٹر (فلم)| گلیڈی ایٹر]] اور [[بلیک ہاک ڈاؤن (فلم)|بلیک ہاک ڈاؤن]] جیسی شہرۂ آفاق فلمیں بنا چکے تھے۔ فلم بندی کے لیے صحرا کے وسط میں قدیم یروشلم کی طرز کا ایک شہر بسایا گیا۔ مراکش کے علاوہ فلم کے چند مناظر (خصوصاً قلعوں کے مناظر ) [[اشبیلیہ]]، [[ہسپانیہ|اسپین]] میں بھی فلمائے گئے۔ <ref>Cinemareview.com "Kingdom of Heaven- Production Notes" web: http://www.cinemareview.com/production.asp?prodid=2960</ref>
بتایا جاتا ہے کہ حکومت مراکش نے جنگوں کے مناظر کی فلمبندی کے لیے بڑی تعداد میں فوجی بھی مہیا کیے تھے۔
==اداکار و کردار==