"کیبنٹ مشن پلان، 1946ء" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 11:
وائسرے ہند [[لارڈ ویول]] کیبنٹ مشن کو The three Magi(تین میگی) کے نام سے پکارتے تھے۔ مشن کا اصل مقصد ہندوستان میں ایک عارضی حکومت کا قیام اور کانگریس اور مسلم لیگ کے درمیان موجود آئینی بحران کو ختم کراکے انتقال اقتدار کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔
 
مشن کو ہندوستان پہنچتے ہی وائسرائے ہند، صوبائی گورنروں ، ایگزیکٹیو کونسل کے اراکین اور کانگریس اور مسلم لیگ کے لیڈروں کے ساتھ اپنی بات چیت کا سلسلہ شروع کیا۔ لیکن ان ملاقاتوں کا کوئی خاص نتیجہ برآمد نہ ہوا۔ اس لیے مشن نے شملہ کے مقام پر اہم سیاسی راہنماؤں کی ایک مشترکہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ کانفرنس 5 مئی 1946ء سے 12 مئی 1946ء تک شملہ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں آل انڈیا مسلم لیگ کی طرف سے قائداعظم [[محمد علی جناح]] ، [[لیاقت علی خان]] ، [[نواب محمد اسماعیل خان]] اور [[سردار عبدالرب نشتر]] نے شرکت کی جبکہ کانگریس کی نمائندگی[[ابو الکلام آزاد| ابوالکلام آزاد]] ، پنڈت [[جواہر لعل نہرو|جواہر لال نہرو]] ، [[ولہ بائی پٹیل]] اور خان [[خان عبدالغفار خان|عبدالغفار خان]] نے کی۔
 
دونوں سیاسی پارٹیوں کے مؤقف میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ مسلم لیگ ہندوستان کی تقسیم چاہتی تھی جبکہ کانگریس ہندوستان کی سالمیت پر آنچ آنے کے لیے کسی بھی قیمت پر راضی نہ تھی۔ کانفرنس کے اختتام پر ’’تین میگی‘‘ ان حالات سے دوچار تھے کہ وہ نہ تو مسلم لیگ کے مطالبے کو جائز قرار دے سکتے تھے اور نہ ہی کانگریس کی خواہش کو جائز کہہ سکتے تھے۔ اس لیے اس مشن نے 16 مئی 1946ء کو اپنی طرف سے ایک منصوبہ پیش کیا اس منصوبے کو ’’کیبنٹ مشن پلان‘‘ کہتے ہیں۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے نقطہ نظر کو ایک خاص تناسب کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے دو حصے تھے۔ ایک قلیل المعیاد منصوبہ جس کے تحت ایک عبوری حکومت کا قیام عمل میں لانا تھا ، دوسرا طویل المعیاد منصوبہ جس کے تحت کم از کم دس سال کے لیے ہندوستان کو تقسیم سے روکنا تھا۔