"کیویائی روس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م املا کی درستگی
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
کیویائی روس قرون وسطی کی اک ریاست تھی ، جو 880ء سے 12ویں صدی کے درمیان تک [[کیف]] (موجودہ [[یوکرین]] کا دارالحکومت) اور ارد گرد کے علاقوں پر مشتمل تھی ۔ اس کی بنیاد [[اسکینڈینیویا|سکینڈے نیویا]] کے تاجروں (ورانجیئن) نے رکھی جو [[روس]] کہلاتے تھے ۔ کچھ تاریخ دانوں کے مطابق روس ریاست یوکرینیوں کی ابتدائی پیش رو تھی ۔
 
[[ولادیمیر اعظم]] ( دور حکومت 1015ء -980ء) اور اس کے بیٹے [[یاروسلاو دانشمند]] ( دور حکومت 1054ء - 1019ء) کے دور [[کیف]] کا سنہری دور سمجھا جاتا ہے ۔ جس کے دوران عیسائیت مذہب کے طور پر اختیار کی گئی اور " [[روسکایا پراودا]]" نامی [[مشرقی اسلاوی رسم الخط]] ایجاد کیا گیا ۔ ابتدائی روس (رس) حقیقت میں سکینڈے نیویائی جنگجو اشرافیہ تھے ، جن کی رعیت مین زیادہ تر [[سلاو|اسلاو]] تھے ۔ سکینڈے نویوں کا اقتدار کم از کم 11ویں صدی عیسوی کے وسط تک رہا ۔
 
== ابتدائی تاریخ ==
روس (رس) لوگ [[روس خاگانیٹ]] کے تحت تھوڑے بہت منظم ہوئے ، جو کہ کیویائی روس کی پیش رو ریاست سمجھی جا سکتی ہے ۔ " بنیادی وقائع" (کرونیکل) کے مطابق ،جو کیویائی روس کی ابتدائی تاریخی دستاویز ہے ،"[[رورک]] نام کے ایک [[ورانجیئن]] ([[وائی کنک لوگ]]) 860ء کے قریب ، جنوب کی طرف جانے اور [[کیف]] تک اپنی حکومت بڑھانے سے پہلے خود کو موجودہ شمالی روس کے شہر [[نووگورد]] میں خود کو مستحکم کیا ۔ اس بنیادی وقائع میں اس کو "رورک شاہی خاندان " کا جد امجد بتایا گیا ہے ۔ کرونیکل کے مطابق ،"سال 6376 (859ء) میں سمندر کے پار سے ورانجیئن ، چود ، اسلاو، میریا ، ویزے ، کریوچ وغیرہ قبیلوں سے خراج لیتے تھے :-
سال 6370(862ء) میں ان قبیلوں نے ورانجیئنوں کو پیچھے سمندر کی طرف ہانک (دھکیل) دیا اور انہیں خراج دینے سے انکار کر دیا اور خود حکومت کا انتظام سمبھال لیا ، مگر ان کے درمیان کوئی قانون نا تھا اس لئے ان قبیلوں کے درمیان تنازعات شروع ہو گئے ۔ اختلافات کی وجہ سے ان میں ایک دوسرے کے خلاف جنگیں شروع ہو گئیں ، تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ کسی بادشاہ بناتے ہیں جو ہم پر حکومت کرے اور رواج کے مطابق ہمارے فیصلے کرے ۔ اس لئے وہ سمندر کے پار ورانجیئن ([[روس لوگ]]وں) کے پاس گئے ، یہ والے ورانجیئن روس کہلاتے تھے ۔ ایسے ہی جیسے کچھ ورانجیئن [[سویڈ]] ، دوسرے کچھ [[نارمن]] اور [[اینگل]] ، اور کچھ اور دوسرے [[گوتھ]] ([[گوٹلینڈر]]) کہلاتے تھے ، جیسے کہ اس زمانے میں ان کے نام تھے ۔ چودوں ، [[اسلاوسلاو|اسلاووں]] ، کریوچوں اور ویزوں نے روس لوگوں سے کہا " ہماری سرزمین وسیع اور امیر ہے لیکن اس پر کوئی قانون نہیں ہے ۔ آؤ اور بادشاہ کی طرح ہم پر حکومت کرو ۔ تین بھائیوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ خود کو اس کام کئے پیش کیا ۔ انہوں نے ان روسوں کو اپنے ساتھ لیا اور واپس آ گئے ۔
 
یہ ورانجیئن پہلے [[لادوگا]] میں آباد ہوئے پھر جنوب کی طرف بڑھتے ہوئے [[نووگورد]] آ‏ے اور آخر کار [[کیف]] پہنچے ۔ انہوں نے [[خزار]]وں کی حکومت کا خاتمہ کرتے ہوئے [[کیف]] والوں سے خراج لینا شروع کر دیا ۔
سطر 11:
کیویائی روس کہلائی جانے والی ریاست کی بنیاد 880ء قریب شہزادہ [[اولگ]] ( خزاروں کی دستاویز میں ہیگو) نے رکھی ۔ اگلے 35 سال میں اولگ اور اس کے جنگجوؤں نے متعدد مشرقی سلاوی اور فن قبیلوں کو اپنے تابع کیا ۔ 907ء میں اولگ نے [[قسطنطنیہ]] کے خلاف ایک مہم کی قیادت کی اور 911ء مین برابری کی سطح پر [[بازنطینی سلطنت]] کے ساتھ ایک اقتصادی معاہدے پر دستخط کئے ۔
 
نئی کیویائی ریاست ترقی کی طرف گامزن رہی کیونکہ اس کے پاس برآمد کرنے کے لئے [[سمور]] ([[فر]]) ، [[موم]] اور [[شہد]] وافر مقدار میں تھا اور اس لئے بھی کہ [[مشرقی یورپ]] کے تین اہم تجارتی راستے : [[دریائے وولگا]] کا تجارتی راستہ ، [[بحیرہ بالٹک]] سے لے کر مشرق تک ؛ [[دریائے ڈینیپر]] کا تجارتی راستہ ، [[بحیرہ بالٹک]] سے لے کر [[بحیرہ اسود]] تک اور خزاروں سے [[جرمنی|جرمن]]وں تک کا تجارتی راستہ اس کی اجادہ داری میں تھا ۔
 
[[کیف]] کے حکمران [[سویتو سلاو اول]] (دور حکومت:995ء-972ء) کے دور تک کیویائی روس کے حکمرانوں نے [[اسلاوسلاو|اسلاوی]] ناموں اور مذہب کو اختیار کر لیا تھا ۔ سویتو سلاو کی فوجی فتوحات حیرت انگیز تھیں اس نے اپنے دو طاقتور ہمسایوں [[خزاری سلطنت]] ([[خزاریہ]]) اور [[بلغاروی سلطنت]] کو تاراج کر کے رکھ دیا ۔
 
9ویں صدی سے پیچینگ خانہ بدوش کی کیویائی روس کے ساتھ آویزش شروع ہوئی اور 2 صدیوں سے زائد عرصے تک الہوں نے کیویائی روس کی سرزمین پر بے ترتیب حملے جاری رکھے جو کبھی کبھی باقاعدہ جنگ کی صورت اختیار بھی کر لیتے تھے (جیسے 920ء کی ان کی کیویائی روس کے خلاف جنگ) ۔ 968ء میں پیچینگوں نے حملہ کیا اور کیو شہر کا محاصرہ کر لیا ۔
سطر 20:
[[کیف]] کے علاقے نے کیویائی روس پر اگلے 200 سال تک غلبہ پائے رکھا ۔ کیو کا [[شہزادہ اعظم]] ( [[روسی]] میں : [[ویلیکی کنیاژ]]) کی کیو شہر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر حکومت تھی ۔ اس کے قیاسی ماتحت اس کے رشتہ دار دوسرے شہروں پر حکومت کرتے اور اس کو خراج دیتے ۔ شہزادہ [[ولادیمیر اعظم]] ( دور حکومت: 1015ء_980ء) اور شہزادہ [[یاروسلاو دانشمند]] (دور حکومت: 1054ء- 1019ء) کے زمانے میں ریاست کی طاقت اور ترقی اپنے نقطہ کمال کو پہنچ گئی ۔ دونوں حکمرانوں نے کیویائی روس کی توسیع جاری رکھی جو [[اولگ]] کے دور سے شروع ہوئی تھی ۔
 
ولادیمیر نے 972ء میں اپنے باپ سویتوسلاو کی وفات اور اپنے سوتیلے بھائی یاروپولک کو 980ء مین شکست دینے کے بعد کیو میں اقتدار میں آیا ۔ کیو کے شہزادے کے طور پر سیاسی کامیابی کیویائی [[روس]] کو عیسائیت میں داخل کرنا تھا جس کا آغاز 988ء میں ہوا ۔ روس کے تاریخی وقائع (کرونیکل) بتاتے ہیں ، جب ولادیمیر نے [[اسلاوسلاو|اسلاووں]] کے روایتی بت پرستانہ مذہب کی بجائے ایک نیا مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے اپنے خاص مشیروں کو سفارتی نمائندوں کے طور پر [[یورپ]] کے مختلف علاقون مین بھیجا ۔ وہ [[لاطینی گرجا]] کے عیسائیوں ، [[یہودی]]وں اور [[مسلمان]]وں کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد آخر میں [[قسطنطنیہ]] پہنچے ، یہاں وہ [[ایاصوفیہ|ایا صوفیہ]] گرجے کی خوبصورتی اور یہاں عبادات کی رسوم کو دیکھ کر مہبوت ہو گئے اور وہین اس مذہب کو اپنے لئے پسند کر لیا ۔ وطن واپس آنے کے بعد انہوں نے ولادیمیر کو قائل کیا کہ [[بازنطینی گرجا]] کا مذہب سب سے بہتر انتخاب ہے ۔ جس پر ولادیمیر نے [[قسطنطنیہ]] کا دورہ کیا اور [[بازنطینی سلطنت]] کے بادشاہ [[باسل دوم]] کی بہن [[شہزادی آنا]] سے شادی کی ۔
 
[[زمرہ:روس]]