"گلیشیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
سطر 7:
== گلیشیر کی جسامت و حرکت ==
گلیشیر اگر جسامت میں بڑا ہے تو اس کی رفتار نہایت سست ہوتی ہے اور جتنی اس کی جسامت کم ہو گی اسے حرکت میں آسانی ہوتی ہے اور وہ تیز رفتاری سے حرکت کرتا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ سست رفتار گلیشیر [[کولوراڈو]] اور [[انٹارکٹکا|انٹارکٹیکا]] میں واقع ہیں۔ کولوراڈو میں ان کی رفتار یومیہ ایک فٹ اور انٹارکٹیکا میں تین فٹ ہے۔ سب سے زیادہ تیز رفتار گلیشیر [[گرین لینڈ]] میں ہیں۔ موسم گرما میں ان کی رفتار 60 [[فٹ]] یومیہ ہوتی ہے۔ انٹارکٹیکا میں دنیا کا سب سے بڑا گلیشیر ہے۔ یہ تین فٹ یومیہ سے بھی کم حرکت کرتا ہے۔ جبکہ [[جموں و کشمیر|بھارت کے زیر انتظام کشمیر]] اور پاکستان کے [[شمالی علاقہ جات]] کے درمیان واقع [[سیاچن گلیشیر]] دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گلیشیر ہے۔ موسم گرما میں گلیشیروں کی حرکت کی رفتار موسم سرما کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں گلیشیر کے مختلف حصوں میں حرکت کی رفتار مختلف ہوتی ہے۔ اس کے اطرافی یا پہلوی حصے درمیانی حصے کے مقابلے میں سست رفتار ہوتے ہیں یعنی وسطی حصہ زیادہ تیز رفتار ہوتا ہے۔ گلیشیر سطح زمین پر عام طور پر پھسلتا ہوا چلتا ہے۔ اس کا بالائی حصہ زیریں حصے کی نسبت زیادہ تیز رفتار ہوتا ہے۔ نیز گلیشیر کی رفتار ڈھال کے مطابق سست یا تیز ہوتی ہے۔ درجہ حرارت بڑھنے سے اس کی رفتار تیز ہو جاتی ہے اور اسی طرح درجہ حرارت گرنے سے اس کی رفتار میں سستی آ جاتی ہے۔ اسی بنا ہر موسم گرما میں گلیشیر زیادہ تیز رفتاری سے حرکت کرتے ہیں۔