"گندھک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.3) (روبالہ ترمیم: ms:Belerang
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
گندھک ایک ایسا کیمیائی عنصر ہے جس کا عنصری عدد '''۱۶''' ہے۔ انگریزی میں اسے '''S''' سے ظاہر کرتے ہیں۔ قدرتی طور پر بکثرت پایا جانے والا یہ [[غیر دھاتی]] [[کیمیائی عنصر|عنصر]] ہے۔ گندھک اپنی [[خام حالت]] میں [[چمکدار]] [[پیلا|پیلے]] رنگ کا [[ٹھوس]] [[قلمی]] عنصر ہوتا ہے۔ [[فطرت|قدرت]] میں گندھک اور [[حیات|زندگی]] کا قریبی تعلق ہے۔ تجارتی پیمانے پر اسے [[کھاد|کھادوں]] میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم ماضی میں اسے [[کالا بارود|کالے بارود]]، [[ماچس|ماچسوں]]، [[کرم کش|کُرم کُش]] ادویات اور [[پھپھوندی]] مارنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
== خصوصیات ==
=== طبعی خصوصیات ===
سطر 12:
 
== ہم جاء ==
گندھک کے کل ۲۵ معلوم شدہ [[ہمجاء|ہم جاء]] ہیں جن میں صرف ۴ ہی مستحکم ہیں۔
 
== منبع ==
سطر 23:
بہت سارے [[شہابیہ|شہابیوں]] میں بھی گندھک موجود ہوتی ہے۔
 
کرہ ارض پر گندھک گرم پانی کے چشموں اور آتش فشانی علاقوں کے آس پاس بالخصوص [[بحر الکاہل|بحرالکاہل]] کے [[حلقۂ آتش|حلقہ آتش]] کے ساتھ ساتھ پائی جاتی ہے۔ ایسے ہی ذخائر کی [[کان کنی]] [[انڈونیشیا]]، [[چلی]] اور [[جاپان]] میں کی جاتی ہے۔ [[صقلیہ|سسلی]] بھی گندھک کی کانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
 
[[خلیج میکسیکو]] کے کنارے [[نمک]] کے گنبدوں میں گندھک کی بہت بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گندھک بیکٹیریا نے پیدا کیا ہے۔ تاہم یہ ذخائر فطری طور پر بھی بنے ہو سکتے ہیں۔ [[متحجر|متحجروں]] کے ساتھ موجود گندھک کے ایسے ذخائر جو نمک کے گنبدوں میں موجود ہوں، سے [[ریاستہائے متحدہ امریکہ|ریاست ہائے متحدہ امریکہ]]، [[بولندا|پولینڈ]]، [[روس]]، [[ترکمانستان]] اور [[یوکرین|یوکرائن]] میں گندھک کا اہم ذریعہ تھے۔ تاہم اب ان کا استعمال متروک ہو چکا ہے۔
 
عام طور پر گندھک سلفائیڈ اور سلفیٹ کی معدنی شکل میں ملتا ہے۔ [[جپسم]] سلفیٹ کی عام مثال ہے۔ قدرتی طور پر آتش فشاں سے نکلنے والے مادے میں گندھک شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکٹیریا بھی گندھک رکھنے والی [[نامیاتی مادہ|نامیاتی مادے]] کی توڑ پھوڑ سے گندھک پیدا کرتے ہیں۔
 
== تیاری ==
ماضی میں گندھک کو خالص حالت میں نکالتے تھے تاہم اب اسے [[صنعتی تعامل]] میں [[اضافی پیداوار]] کے طور پر الگ کیا جاتا ہے۔ ان تعامل میں عموماً گندھک [[کیمیائی مرکب|مرکب]] شکل میں موجود ہوتا ہے جسے خالص حالت میں الگ کرلیا جاتا ہے۔ ایسے تعاملوں کی عام مثال [[تیل کی صفائی]] ہے۔
 
آج کل گندھک کو [[نفط|پیٹرولیم]]، [[قدرتی گیس]] اور دیگر متحجر ذرائع سے تیار کیا جاتا ہے۔ عموماً ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کی شکل میں اسے حاصل کرتے ہیں۔
 
ایسی گیسیں جن میں ہائیڈروجن سلفائیڈ موجود ہو، سے بھی گندھک کو الگ کیا جاتا ہے۔ [[اتھابسکا کی آئل سینڈز]] میں گندھک کی بھاری مقدار شامل ہوتی ہے جس کی وجہ سے [[کینیڈا]] کے [[صوبہ|صوبے]] [[البرٹا]] میں خالص گندھک کے ڈھیر عام دکھائی دیتے ہیں۔
سطر 53:
== استعمال ==
=== گندھک کا استعمال ===
[[گندھک کا تیزاب]] گندھک سے تیار ہوتا ہے۔ [[عالمی معیشت|عالمی معیشتوں]] کے لئے گندھک کا تیزاب انتہائی اہم ہے۔ اس کی استعمال شدہ مقدار سے کسی بھی [[ملک]] کی [[صنعتی ترقی]] کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس [[ترشہ|تیزاب]] کو سب سے زیادہ [[کھاد]] کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر استعمال میں تیل کی صفائی، [[گندے پانی کی صفائی]] اور [[معدن|معدنیات]] کو نکالنا شامل ہیں۔
 
=== دیگر استعمال ===
گندھک کے دیگر استعمالات میں [[لدائن|پلاسٹک]] اور [[ریون]] کی تیاری شامل ہیں۔ [[ربڑ]] کی تیاری میں بھی گندھک استعمال ہوتا ہے۔ [[کاغذ]] کی [[بلیچنگ]] کے لئے بھی گندھک کے مرکب استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ واشنگ پاؤڈر بھی اس سے بنائے جاتے ہیں۔ [[جپسم]] کو [[پورٹ لینڈ سیمنٹ]] [[سیمنٹ]] اور کھادوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
 
[[بارود]] کی تیاری میں بھی گندھک استعمال ہوتا ہے۔
سطر 71:
 
== احتیاطیں ==
عنصری گندھک [[زہر|زہریلا]] نہیں ہوتا لیکن جلنے پر یہ سلفر ڈائی آکسائیڈ بناتا ہے۔ معمولی مقدار میں یہ گیس کھانوں میں استعمال کیا جا سکتی ہے لیکن زیادہ استعمال سے [[پھیپھڑا|پھیپھڑے]]، [[آنکھ|آنکھیں]] اور دیگر [[پٹھہ|پٹھے]] متائثر ہو سکتے ہیں۔ ایسے جاندار جن میں پھیپھڑے نہیں ہوتے جیسا کہ [[پودانباتات|پودے]] یا کیڑے مکوڑے، ان میں سانس لینے کے عمل کو بھی روکتی ہے۔ سلفر ٹرائی آکسائیڈ اور سلفر ایسڈ اگر پانی سے مل جائیں تو بہت تیز تیزاب بناتے ہیں۔
 
[[برق|بجلی]] پیدا کرنے والے کارخانوں میں کوئلے اور تیل کو جلانے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ بنتی ہے جو [[فضاء (ضد ابہام)|فضاء]] میں پانی اور [[آکسیجن]] سے مل کر گندھک کا تیزاب بناتی ہے۔ اس طرح تیزابی بارش ہوتی ہے جو زمین اور پانی میں بگاڑ پیدا کرتی ہے۔ ان کارخانوں میں نئے [[قانون|قوانین]] کے مطابق یا تو تیل سے گندھک کو الگ کر کے پھر تیل کو جلاتے ہیں یا پھر گیس کو خارج ہونے سے قبل صاف کر دیا جاتا ہے۔
 
ہائیڈروجن سلفائیڈ زہریلی گیس ہے تاہم اس کی ناقابلِ برداشت [[بو (زبان)|بو]] کی وجہ سے اتفاقی حادثات کا خطرہ انتہائی کم ہوتا ہے۔ تاہم یہ بو شروع میں انتہائی شدید محسوس ہوتی ہے لیکن اس بو کی وجہ سے [[قوت شامہ|قوتِ شامہ]] یعنی سونگھنے کی حس کی تیزی سے کام چھوڑ جاتی ہے۔ اس وجہ سے نقصان کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔
 
[[زمرہ:عناصر]]