"گورنر بلوچستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
'''گورنر بلوچستان''' [[بلوچستان]]، [[پاکستان]] کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر [[وزیر اعظم پاکستان]] کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں۔
 
بلوچستان میں گورنر کا عہدہ [[1 جولائی|یکم جولائی]] [[1970ء]] کو [[یحییٰ خان]] کی فوجی حکومت میں تشکیل دیا گیا۔ [[ذوالفقار علی بھٹو]] کی وزارت عظمیٰ کے ایام میں گورنر کے عہدے کو دو مرتبہ ختم کیا گیا، پہلی مرتبہ [[1973ء]] میں دوسری مرتبہ [[1974ء]] سے [[1976ء]] تک۔ جنرل [[ضیاء الحق]] کی فوجی حکومت کے دنوں میں جنرل [[رحیم الدین خان]] گورنر بلوچستان کے عہدے پر طویل عرصے تک فائز رہے۔ حتیٰ کہ [[پرویز مشرف]] کی فوجی حکومت کے ایام میں بھی [[1999ء]] سے [[2002ء]] تک یہاں [[گورنر راج]] نافذ رہا۔
 
بلوچستان کے موجودہ گورنر [[ذوالفقار علی مگسی]] ہیں جنہوں نے [[28 فروری]] [[2008ء]] کو یہ عہدہ سنبھالا ہے۔