"ویکیپیڈیا:پابندی کی حکمت عملی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نے "منصوبہ:پابندی حکمت عملی" کومحفوظ کردیا (‏[edit=autoconfirmed] (غیرمحدود) ‏[move=autoconfirmed] (غیرمحدود))
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
 
پابندی ایسا ذریعہ ہے جس کو استعمال میں لاتے ہوئے ویکیپیڈیا [[منصوبہ:منتظمین|منتظمین]] بیان کردہ اصول کے تحت کسی اندراج شدہ صارف، یا دستور شبکی پتہ حتی کہ دستور شبکی پتوں کے مکمل حیطہ پر محدود یا لامحدود وقت کے لیے پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ ممنوع صارفین ویکیپیڈیا پر آسکتے ہیں لیکن اس کے کسی صفحہ میں ترمیم کرنے کے مجاز نہیں ہوتے، بعض حالات میں یہ پابندی صارف کے ذاتی تبادلۂ خیال صفحہ پر بھی عائد کی جاتی ہے۔ <br />
پابندی عائد کرنے کا مقصد صارف کی سزادہی قطعاً نہیں بلکہ ویکیپیڈیا کو ہر قسم کی خرابی، خلل اور انتشار سے تحفظ فراہم کرنا مقصود ہوتا ہے۔ تمام صارفین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی خرابی، فساد انگیزی، ذاتی حملہ یا قواعد ویکیپیڈیا کی خلاف ورزی کی اطلاع منتظمین تک پہونچائے اور صارف کھاتہ یا دستور شبکی پتہ پر پابندی عائد کرنے کا [[منصوبہ:تختۂ اعلانات برائے منتظمین|یہاں]] مطالبہ کرے۔<br />
اگر کسی صارف کو کسی پابندی پر اعتراض ہو تو اس منتظم سے رابطہ کرے اور وجوہات پابندی پر تبادلۂ خیال کرے۔ کسی بھی منتظم کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی عائد کردہ پابندی کو بلاوجہ یا بغیر گفت وشنید کے ختم کردے۔ اگر پابندی واقعی غلطی سے عائد کردی گئی تھی جس کا واضح ثبوت موجود ہو تو یہ صورت مذکورہ کلیہ سے مستثنی ہوگی اور بغیر گفت وشنید کے پابندی ختم کی جاسکتی ہے۔<br />
<big>'''انتباہ'''</big>: دستور شبکی پتہ پر پابندی عائد کرنے سے دیگر صارفین کے بھی دستور شبکی پتے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اس لیے حتی الامکان اس سے گریز کیا جائے۔ انتہائی ضرورت کے وقت محض 24 گھنٹہ کے لیے کسی دستور شبکی پتہ پر پابندی عائد کریں۔