"محمد اقبال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 106:
 
یورپ پہنچ کر انھیں مغربی تہذیب و تمدّن اور اس کی روح میں کارفرما مختلف تصوّرات کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملا ۔ مغرب سے مرعوب تو خیر وہ کبھی نہیں رہے تھے ، نہ یورپ جانے سے پہلے نہ وہاں پہنچنے کے بعد ۔ بلکہ مغرب کے فکری ، معاشی ، سیاسی اور نفسیاتی غلبے سے آنکھیں چرائے بغیر انھوں نے عالمی تناظر میں امتِ مسلمہ کے گزشتہ عروج کی بازیافت کے لیے ایک وسیع دائرے میں سوچنا شروع کیا ۔یہاں تک کہ ان پر مغربی فکر اور تہذیب کا چھپا ہوا بودا پن منکشف ہوگیا ۔
 
جولائی ۱۹۰۸ء میں وطن کے لیے روانہ ہوئے۔ بمبئی سے ہوتے ہوئے ۲۵ جولائی ۱۹۰۸ء کی رات دہلی پہنچے۔
 
== تدریس ،وکالت اور سماجی خدمات ==