"کرۂ ہوا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Bot: Fixing redirects
م Robot: Cosmetic changes
سطر 1:
''<small>مزید استعمالات کیلئے دیکھئے: [[فضاء (ضد ابہام)]]</small>''
[[imageتصویر:PIA04866_modest.jpg|thumb|200px|[[مشتری|سیارہ مشتری]] کی فضاء کا ایک منظر]]
کرۂ ہوا (اور کرۂ فضاء) <small>([[انگریزی زبان|انگریزی]]: atmosphere)</small>، دراصل [[فارغہ|گیسوں]] کا ایک غلاف ہے جو کافی [[کمیت]] والے مادّی جسم کے [[ثقالت|کششِ ثقل]] کی وجہ سے اُس کے گرد محیط ہوتا ہے<ref> ایک انگریزی موقع [[روۓ خط]] پر [http://www.ontariosciencecentre.ca/school/clc/visits/glossary.asp کرۂ ہوا کی تعریف]۔</ref> مثال کے طور پر [[زمین|کرۂ ارض]] اور [[چاند]] کے گرد پیدا ہونے والے کرۂ ہوا۔ اگر اس جسم کی ثقل زیادہ ہو اور [[درجہ حرارت|درجۂ حرارت]] کم ہو تو یہ کرۂ ہوا اسی نسبت سے زیادہ طویل مدت تک قائم رہتا ہے۔
== سیاروی اور ستاروی ==
کرۂ ارض اور دیگر ٹھوس [[سیارہ|سیاروں]] کے گرد تو یہ کرۂ ہوا ایک غلاف کی صورت میں موجود ہوتا ہے جہاں اس کا نچلا اختتام اس سیارے کی ٹھوس سطح پر ہوتا ہے لیکن بعض ایسے سیاروں پر کہ جو محض متعدد اقسام کی [[فارغہ|گیسوں]] پر ہی مشتمل ہوتے ہیں ، جیسے [[گیسی ضخام|گیسی ضخام (gas giants)]] ، تو ان میں یہ کرۂ ہوا بہت گہرا ہوتا ہے یعنی اس کا نچلا اختتام اس سیارے کے مرکز تک جاسکتا ہے۔
 
چونکہ [[ستارہ|ستاروں]] سے تعلق ظاہر کرنے والی [[صفت]] کو [[ستارہ|ستاروی]] یا [[ستارہ|نجمی]] کہا جاتا ہے جبکہ انگریزی میں اسے [[ستارہ|stellar]] کہتے ہیں ، لہٰذا ستاروں کے گرد پاۓ جانے والے کرۂ ہوا کو [[ستاروی کرۂ ہوا]] کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اب چونکہ ستارے عام طور پر پگھلے ہوۓ اور گیسوں کے مرکب پر مشتمل ہوتے ہیں اس لیۓ ان میں یہ کرۂ ہوا ان کے اس بیرونی غلاف کو ظاہر کرتا ہے کہ جو ان کے [[مکدر]] [[کرۂ نور|کرۂ نور (opaque photosephere)]] سے شروع ہو کر اوپر کی جانب پھیلا ہوا ہوتا ہے، مکدر<ref>اردو لغت میں [http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=46908 مکدر کی وضاحت]۔</ref> یعنی ناشفاف کا لفظ ، کدر<ref>اردو لغت میں [http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?refid=18659 کدر کی وضاحت]۔</ref> سے ماخوذ ہے۔
 
== وجۂ تسمیہ ==
atmosphere کا لفظ اصل میں [[يونانی|یونانی]] کے atmos بمعنی بخارات یا vapor اور spharia بمعنی کرہ سے مل کر بنا ہے۔ چند لغات کے مطابق اسکا استعمال انگریزی میں سب سے چاند کی فضاء کے لیۓ کیا گیا تھا جو بعد میں وسعت اختیار کر کہ کسی بھی قسم کی فضاء کے لیۓ ادا کیا جانے لگا۔ خواہ وہ کوئی تصوراتی یا خیالی فضاء ہی کیوں نا ہو ، جیسے کسی محفل کی فضاء یا جیسے دوران گفتگو بات چیت کی فضاء وغیرہ۔
 
سطر 13:
# مہوی یا مھوی اصل میں ہوا سے بنا ہوا لفظ ہے جس کے معنی تمام تر ہوا کے ہوتے ہیں ، جیسے کہ اردو میں لفظ کمل میں میم کی اضافت سے مکمل بنایا جاتا ہے۔ اگر مفہوم کے لحاظ سے دیکھا جاۓ تو چونکہ atmosphere کا مفہوم بھی تمام تر فضاء یا ہوا کا ہوتا ہے اس لیۓ مہوی ایک نہایت درست مفہومی متبادل ہے لیکن اردو میں خاصہ اجنبی محسوس ہوتا ہے اس لیۓ اسے اختیار نہیں کیا گیا۔
# دوسرا لفظ غلاف ہوا یا غلاف فضاء جیسے الفاظ ہیں جو کہ کرۂ ارض کو ایک گول (sphere) غلاف کی مانند ڈھانپے ہوۓ فضائی یا ہوائی کرے کے مفہوم میں آتا ہے اور درست بھی ہے لیکن غلاف کا لفظ sphere سے نہایت مختلف معنوں میں بھی آجاتا ہے اس لیۓ اس کو اختیار نہیں کیا جارہا۔
# تیسرا متبادل ، کرۂ ہوا کا رہ جاتا ہے جو کہ اردو میں قابل فہم بھی ہے اور مفہوم کے اعتبار سے درست بھی اس لیۓ اس کو ویکیپیڈیا پر atmosphere کے لیۓ اختیار کیا جارہا ہے۔ صرف ایک نکتہ چینی جو اس پر قابل امکان ہے وہ یہ ہوسکتی ہے کہ کرے کا لفظ کسی گیند نما چیز (جیسے کرۂ ارض یا زمین) کے لیۓ آتا ہے ؛ تو اس پر تجاوب یوں ہے کہ ؛ کرے کا مطلب اصل میں گول شۓ کا ہی ہے اور یہ بات سائنسی طور پر ثابت ہے کہ زمین یا کرۂ ارض کے گرد موجود غلاف ہوا اصل میں گول ہی ہے، مزید یہ کہ اردو میں کرۂ ہوا اور کرۂ باد کے الفاظ کوئی عرصہ سو سال سے atmosphere کے لیۓ موجود بھی ہیں<ref>ایک [[روۓ خط]] اردو لغت پر [http://www.crulp.org/oud/ViewWord.aspx?RefID=8339 کرۂ ہوائی] کا اندراج۔</ref>۔ آخری حجت تمام کے لیۓ یہ تذکرہ کہ ، atmo کا لفظ فضاء سے زیادہ ہوا یا بخارات سے زیادہ قریب ہے۔
== دباؤ ==
{{اس}} [[کرۂ ہوائی دباؤ]]
کرۂ ہوائی دباؤ (atmospheric pressure) اصل میں وہ [[قوت]] ہوتی ہے جو کہ [[محاصری|محاصری (ambient)]] گیسوں کی وجہ سے عموداً کسی سطح پر اثر انداز ہوتا ہے، یعنی کسی بھی جسم پر اس کے ارد گرد موجود کرۂ ہوائی کی گیسوں کی وجہ سے پڑنے والا [[دباؤ]] ، کرۂ ہوائی دباؤ کہلایا جاتا ہے۔ اس کی پیمائش کرنے کے لیۓ ؛ اس سیارے کی [[ثقالت|کشش ثقل]] اور اس ہوائی ستون کی [[کمیت]] کو ملحوظ رکھا جاتا ہے جو کہ اس جسم پر ایک نادیدہ عمود کی صورت میں موجود ہو جس پر دباؤ کی پیمائش مقصود ہو۔ کرۂ ہوائی دباؤ کی [[کرۂ ہوائی (اکائی)|اکائی]] کو [[atm]] علامت کی صورت میں لکھا جاتا ہے اور اسکی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ {{د2}} 101,325 [[Pascal (unit)|Pa]] (or 1,013,250 [[dyne]]s / [[square metre|cm²]]) {{دخ2}} کے برابر دباؤ ہوتا ہے ، یعنی مذکورہ بالا دباؤ کو ایک atm تسلیم کیا جاتا ہے۔
سطر 27:
* [[زمینی کرۂ ہوا]]
 
== حوالہ جات ==
<references/>
{{فطرت کے عناصر}}
 
[[زمرہ:علم السیارہ]]
[[زمرہ:سیاروی کرۂ ہوا]]
[[زمرہ:کرۂ ہوا]]
 
{{فطرت کے عناصر}}
 
[[ar:غلاف جوي]]