"روبوٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع {{Commonscat|Robots}}
م Bot: Fixing redirects
سطر 5:
* <span style="font-size:140%;"> رو + بہ + آلہ = روبالہ {{دخ2}}
== بیان ==
جدید دور میں روبالہ سے مراد ایک [[آلاتی]] یا غیر ماہیتی، مصنوعی [[سازندہ|سازندہ (agent)]] ہے۔ بالعموم روبوٹ ایک ایسے [[آلاتی]] و [[برق|برقی]] نظام کو کہا جاتا ہے، جس کی حرکات و سکنات اور شکل و صورت سے یوں لگے جیسے اس میں خود سے قوت ارادہ یا قوت تغیر موجود ہو۔ غیر ماہیتی روبالہ سے مراد [[مصنع لطیف سازندہ|مصنع لطیف سازندے]] (soft ware agents) ہیں، جن کے لیے ”بوٹ” کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر خودکار نظام یا [[آلہ|آلے]] کو روبوٹ نہیں کہا جاتا۔ ایک خودکار [[آلہ|آلے]] اور روبالہ کا فرق سمجھنے کے لیے روبالہ کی مندرجہ ذیل خصوصیات کو مد نظر رکھیں۔
 
روبالہ کو مصنوعی طور پر بنایا جاتا ہے، یہ قدرتی طور پر موجود نہیں ہو سکتا۔ وہ نہ صرف اپنے ماحول کو محسوس کر سکتا ہے بلکہ اس میں تبدیلی بھی لا سکتا ہے۔ اس میں کسی قسم کی ذہانت موجود ہونی چاہیے، جس کو بروئےکار لا کر وہ اپنے ماحول میں تبدیلی لانے کا لائحہ عمل منتخب کرے اور پھر اس لائحہ عمل کو اپنے افعال کے ذریعے عملی جامہ پہنا سکے۔ مزید یہ کہ اس کو [[برنامج|برنامج یا پروگرام]] کیا جا سکے، یعنی اس کی ذہانت و انتخاب اور قابوِافعال میں بدرجہِ صلاحیت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ اس میں جنبش و حرکت کی صلاحیت ہو جس سے وہ نقل و حمل کر سکے۔
 
== وجۂ تسمیہ ==
روبالہ (robot) ایک [[آلاتی]] و [[مجازی]]، [[مصنوعی|اصطناعی]] [[سازندہ]] ہوتا ہے۔ یعنی اسکو آسان الفاظ میں یوں کہ سکتے ہیں کہ robot ایک ایسا سازندہ (کام کرنے والا) ہوتا ہے جو کہ [[آلہ|آلات]] سے بنا ہوا ہوتا ہے اور اسی لیۓ اسکو [[اصطناعی|مصنوعی]] طور پر بنایا گیا ایک [[مجازی]] (virtual) کارندہ یا سازندہ کہتے ہیں۔
 
* وجۂ تسمیہ انگریزی نام یعنی روبوٹ :
 
روبوٹ کا لفظ سب سے پہلے Karel Capek نے استعمال کیا اور یہ زمانہ 1920ء کا ہے جب پہلی بار ایک اصطلاح جو آگے چل کر سائنس میں داخل ہوگئی انگریزی زبان میں دیکھنے میں آئی ۔ درحقیقت اس لفظ کی ماخوذیت بہت پیچیدہ اور طویل سفر رکھتی ہے اور گمان غالب ہے کہ یہ لفظ اصل میں چیک زبان (Czech language) کے لفظ robota سے آیا ہے جسکے معنی کارندہ ، غلام ، سازندہ اور عمالی وغیرہ کے ہوتے ہیں۔ پھر 1941 میں [[آئزک ایسیموو]] نے اسی لفظ سے وہ لفظ ڈھالا جو کہ آج نہ صرف [[طرزیات]] کی انتہائی حدود پر قائم ہے بلکہ ایک مکمل علم کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ، یعنی [[روبالیات|Robotics]]۔
 
* وجۂ تسمیہ اردو نام یعنی روبالہ :
اردو میں robot کو روبالہ کہا جاتا ہے اور جیسا کہ اوپر بیان ہوا کہ robot دراصل ایسا [[آلاتی|mechanical]] سازندہ یا کارندہ ہوتا ہے کہ جو [[آلہ|آلات]] کی مدد سے حرکت کرتا ہے ان آلات میں [[پرزہ|پرزے]] بھی شامل ہیں اور [[شمارِندہ|شمارندی]] آلات و [[مصنع لطیف]] بھی۔ اور اس طرح ہم کہ سکتے ہیں کہ [[حیات اصطناعی]] دراصل آلات سے چلتی ہے۔ اسی لیۓ robot کو روبالہ کہا جاتا ہے ۔
* رو ، چلنے کو کہتے ہیں (جیسے پیادہ رو ، پیدل چلنے والا)
* بہ ، ساتھ ، بوسیلہ اور ذریعہ کو کہتے ہیں (جیسے بوسیلہ ، بشمول وغیرہ)
* آلہ ، [[آلہ|آلات]] یعنی [[آلہ|مشین]] کی واحد ہے
لہذا اردو قواعد کے مطالق اگر مندرجہ بالا تین الفاظ کو یکجا کرکہ لکھا جاۓ تو یوں ہوگا
* رو + بہ + آلہ = رو بہ آلہ = روبالہ --- یعنی آلات سے چلنے والا --- بہ [[فارسی]] میں اکثر ہ کھو دیتا ہے جبکہ [[عربی زبان|عربی]] یہ وضاحت بھی بیکار ہوجاتی ہے کیونکہ عربی میں تو ب بصورت ب ہی زبر کے اضافہ کیساتھ جڑ جاتا ہے اور آ جب جڑتا ہے تو مد کھو دیتا ہے۔
 
== توصیفِ روبالہ ==
سطر 28:
[[تصویر:Aibo-zoom.jpg|thumbnail|110px|left|[[کتے]] کی اظہاری وکالت یا agency رکھنے والا ایک روبالہ جو کہ [[Aibo]] کہلایا جاتا ہے۔]]
 
* روبالہ کہلائی جانے والی چیز [[فطرت|قدرتی]] نہ ہو بلکہ [[مصنوعی]] طور پر تیار کردہ ہو۔
* وہ آلہ اپنے ماحول کو کسی حد تک محسوس کرسکتا ہو۔
* اپنے ماحول کی اشیاء پر {{ٹ}} [[تداولکاریگری|کام کرسکتا]] {{ن}} ہو۔
* اس میں کسی نہ کسی حد تک خصوصیت [[ذکاءذہانت|ذکاء (intelligence)]] ہونا چاہیۓ۔ اگر یہ نہ ہو تو کم از کم اس میں ماحول کے مطابق کوئی انتخاب کرنے کی صلاحیت (جو {{ٹ}} خود کار تضبیط {{ن}} (automatic control) اور یا پھر کسی {{ٹ}} پیش برمجہ متوالیت {{ن}} (preprogrammed sequence) کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے)۔
* وہ آلہ ، ایک یا زائد {{ٹ}} [[محور]]{{زیر}} [[گردش]] {{ن}} یا {{ٹ}} [[ترجمہ (ہندسہ)|تـرجـمہ]] {{ن}} پر حرکت کرسکتا ہو۔
* وہ آلہ ، باہم مربوط {{ٹ}} [[اجادت|اجادی]] {{ن}} ([[dexterous]]) [[حرکت|حرکات]] انجام دے سکتا ہو۔
سطر 45:
=== عقلی وکالت ===
[[تصویر:KITT1.jpg|thumbnail|210px|[[KITT]] عقلی [[تجسیم|تجسیمہ]] نمونے یعنی {{ژ}} anthropomorphic model {{ژژ}} کی ایک مثال ہے]]
عقلی وکالت (mental agency) سے مراد کسی روبالہ کی [[ذہانت|ذکاء]] اور عقلی صلاحیت سے ہوتی ہے اور یہ بات بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ ایک ماہرروبالیات اور روبالی [[مہندس]] کے لیۓ ایک روبالہ کی ظاہری وکالت سے زیادہ اس بات کی اہمیت ہوتی ہے کہ اسکے افعال اور حرکات وسکنات کو کس طرح اور کس خوبی سے قابو یا تضبیط کیا جاسکتا ہے۔ جس قدر زیادہ ایک تضبیطی نظام یعنی control system کی وکالت یا agency ہوتی ہے اسی قدر زیادہ ایک مہندس کی نظر میں اس [[آلہ]] کی حقیقی روبالہ کی حیثیت سے دیکھنے کا امکان ہوتا ہے۔ ایک اور اہم خصوصیت جو کہ عقلی وکالت میں پائی جاتی ہے وہ اس وکالت کے لیۓ موجود انتخابات کی ہے، جس قدر زیادہ کسی آلے میں مختلف انتخابات یا چناؤ کی صلاحیت ہوتی ہے اسی قدر زیادہ اسکی عقلی وکالت کو سمجھا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر
* ایک [[ساعتکار|ساعتکار (clockwork)]] نظام رکھنے والے [[سیارہ (خودحرکیہ)|سیارہ (car)]] کو روبالہ نہیں تصور کیا جاتا۔
* [[روبالیات]] ([[روبالیات|robotics]]) کے [[مہندس]] عموما ایک [[ارسالی تضبیط|ارسالی تضبیط (radio control)]] کے حامل [[سیارہ (خودحرکیہ)|سیارہ (car)]] کو روبالہ نہیں کہتے ، ہاں یہ حقیقت بھی ہے کہ بعض اوقات اسکے لیۓ [[بعید روبالیات|بعید روبالہ (telerobot)]] کا لقب استعمال میں آجاتا ہے۔
* ایک ایسا [[سیارہ (خودحرکیہ)|سیارہ (car)]] کہ جس میں [[برتختہ|برتختہ (onboard)]] شمارندہ نسب ہو اور وہ ایک [[برنامج|قابل برنامج (programmable)]] طریقہ کے تحت [[محرکہ]] (drive) کرسکتی ہو (مثلا [[Bigtrak]]) تو اسے غالبا روبالہ میں شمار کیا جاسکتا ہے۔
* ایک [[زیرک سیارہ|خود تضبیطی سیارہ (self controlled car)]] جو کہ اپنے ماحول کو محسوس کرسکتا ہو اور ماحول سے ملنے والی [[معلومات]] کی بنیاد پر خود اپنے [[محرکہ]] (drive) کیلیۓ فیصلے کرسکتا ہو تو اسے یقینا{{دوزبر}} روبالہ کہا جاسکتا ہے ، مثال کے طور پر [[سائنسی قصص|سائنسی قصائص]] میں پیش کی جانے والا سیارہ [[KITT]] وغیرہ۔
 
=== جسمانی وکالت ===
جسمانی وکالت (physical agency) سے مراد کسی روبالہ کے جسم کی ساخت یا اظہار ہوتا ہے۔ ماہرین [[روبالیات]] ([[روبالیات|robotics]]) کے نقطۂ نظر سے تو اوپر بیان کردہ روبالہ کی عقلی وکالت اہمیت رکھتی ہے مگر اکثر افراد کے لیۓ ایک روبالہ کا [[انسنہ|انسَنَہ]] ([[انسنہ|anthropomorphic]]) اور یا پھر [[حیونہ|حی{{زبر}}ونہ]] ([[حیونہ|zoomorphic]]) سے [[تجسیم]] کا قریب ہونا زیادہ اہم خصوصیت ہے۔ مثال کے طور پر اگر وہ [[آلہ]] کوئی [[طرف|طرف یعنی limb]] رکھتا ہو یا ایک [[حیات|جاندار]] کی طرح سے چل پھر سکتا ہو تو اسکے روبالہ ہونے کا تصور زیادہ ابھرتا ہے ، جیسے [[Asimo]] اور [[Aibo]] نامی روبالات۔
مثال کے طور پر
* ایک [[معزف|خودکار معزف (automatic piano)]] کو [[حیات|جاندار]] کی وکالت سے دور ہونے کی وجہ سے عموما روبالہ تصور نہیں کیا جاتا۔
* ایک [[شمارندی اعدادی تضبیط|شمارندی اعدادی تضبیط (CNC)]] کو بعض اوقات روبالہ کہا جاتا ہے۔
* ایک [[صنعتی روبالہ|کارخانی خودکار بازو (factory automation arm)]] کو عموما ایک روبالہ ہی تصور کیا جاتا ہے۔
سطر 61:
 
== مختلف تعریفیں ==
[[تصویر:Roomba original.jpg|thumbnail|left|200px|گھریلو کام کاج میں ہاتھ بٹانے والے ایک روبالہ کی مثال؛ یہ روبالہ دراصل ایک [[برقیخلائی جھاڑومطہر|برقی جھاڑو (vacuum cleaner)]] ہے جسے صرف فرش پر ڈال دینا کافی ہے، پھر یہ خود چکر لگا لگا کر تمام علاقہ صاف کرتا رہتا ہے]]
جیسا کہ اب تک کہ بیان سے اندازہ ہوچکا ہوگا کہ روبالہ کی کوئی ایک مستحکم اور متعین تعریف نہیں ہے ، مختلف ماہرین اور مختلف ادارے اسکی مختلف تعریفیں بیان کرتے ہیں مگر یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ انکا بنیادی مفہوم ایک ہی ہوتا ہے جو کہ اوپر توصیف روبالہ کے قطعہ میں پیش کیا گیا ہے۔
* [[عالمی معیار]] ISO 8373 کی تعریف
سطر 71:
== تاریخ ==
 
ایک [[آلاتی]] نظام رکھنے والے [[حیات|جاندار]] اور بطور خاص [[انسان]] کا تصور بہت قدیم ہے اور [[دُنیا|دنیا]] کے مختلف ممالک کی [[علم الاساطیر|افسانوی اور دیومالائی]] داستانوں میں ملتا ہے۔ مگر حقیقی اور سائنسی معنوں میں ایک روبالہ کا قدیم ترین تصور {{ٹ}} [[جابر بن حیان]] {{ن}} نامی ایک [[مسلم سائنسدانوں کی فہرست|مسلم سائنسدان]] کے یہاں ملتا ہے جس نے انسان سمیت مختلف الانواع جانداروں کو [[آلاتی]] طور پر بنانے کے بارے میں طریقۂ کار بیان کیۓ (انگریزی ویکیپیڈیا کے مطابق) اور غالب امکان ہے کہ اس نے یقینا{{دوزبر}} کسی نہ کسی درجہ (گو ابتدائی ہی صحیح) پر روبالات کی تیاری کی عملی کوشش بھی کی ہوگی کیونکہ ایک سائنسدان کی فطرت اسے صرف لکھنے تک محدود نہیں رکھ سکتی، لیکن اسکے اس کام کا کوئی نمونہ دستیاب نہیں (کم از کم اس تحریر کے وقت تک)۔
 
غرض یہ کہ روبالہ کا تصور انسانی تاریخ میں بہت قدیم ہے۔ 450 قبل مسیح ایک [[يونانی|یونانی]] Archytas نے ایک ایسے پرندے کا تذکرہ (یا تصور) کیا کہ جو [[بھاپ]] سے متحرک ہوسکتا تھا۔ Heron نامی [[اسکندریہ]] کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ اس نے 10 تا 70 سال بعد المسیح متعدد [[خودکاریہ|خودکاریہ (automata)]] بناۓ۔ {{ٹ}} [[مسلم سائنسدانوں کی فہرست|مسلم سائنسدان]] {{ن}} ، [[الجزاری]] نے کئی خودکاریہ مثلا ساعت الماء (آبی گھڑی) ، گھریلو استعمال کی نیم خودکار اشیاء ، اور موسیقی کے آلات کو خودکار (جو [[آبی]] [[قوت]] سے چلتے تھے) تیار کرنے کے تجربات کیۓ{{ر}} <ref> [http://www.finns-books.com/auto.htm الجزاری کی خودکاریہ (automata) تحقیق پر ایک حوالہ] </ref>{{ڑ}}
 
[[1950ء]] میں دریافت ہونے والے [[لیونارڈو ڈاونچی]] کے ایک کتابچے میں ایک [[1495ء]] میں تخیل کیۓ جانے والے ایک [[آلاتی]] انسان کا خاکہ پایا گیا ہے جو کہ خود کار طریقے پر اٹھ کر بیٹھ سکتا تھا (یہ صرف ایک خاکہ یا تصور ہے اسکے عملی حصول کی کسی کوشش یا تجربے کا کوئی ثبوت نہیں)۔ [[1738ء]] میں Jacques de Vaucanson نے ایک آلاتی [[بطخ]] بنائی جو کہ دانہ منہ میں ڈال سکتی تھی اور پر پھڑپھڑا سکتی تھی۔
 
دور جدید کے مفہوم میں پہلا روبالہ [[1898ء]] میں Nikola Telsa کی تیار کردہ ایک [[بعید عالجہ کشتی|بعید عالجہ کشتی (teleoperated boat)]] کو مانا جاتا ہے۔ [[1930ء]] Westinghouse والوں نے ایک انسان نما روبالہ تیار کیا جسکا نام [[Elektro]] رکھا گیا۔ پھر [[1940ء]] میں پہلے [[برقیات|برقیاتی]] اور خودکار روبالے کو W. Grey نے [[جامعۂ برسٹل]] [[برطانیہ]] میں تیار کیا۔ صنعتی روبالوں میں پہلا صنعتی روبالہ George Devol نے تیار کیا۔
 
کسی روبالے سے کے ہاتھوں [[ہلاک]] ہونے والا پہلا انسان Robert Williams کو کہا جاتا ہے {{ر}} <ref> [http://nl.newsbank.com/nl-search/we/Archives?p_product=PI&s_site=philly&p_multi=PI&p_theme=realcities&p_action=search&p_maxdocs=200&p_topdoc=1&p_text_direct-0=0EB295F7D995F801&p_field_direct-0=document_id&p_perpage=10&p_sort=YMD_date:D&s_trackval=GooglePM روبالے کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پہلے انسان کے بارے میں ایک صفحہ] </ref> {{ڑ}}، جبکہ اکثر Kenji Urada بھی اسی قسم کے حادثے کا شکار ہونے والا پہلا شخص کہا جاتا ہے۔ لیکن دستاویزات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ولیئم کے ساتھ یہ حادثہ [[1979ء]] میں جبکہ کینجی کے ساتھ [[1981ء]] میں پیش آیا {{ر}} <ref> [http://www.economist.com/displaystory.cfm?story_id=7001829 کینجی کے بارے میں اکنامسٹ ڈاٹ کام پر ذکر] </ref> {{ڑ}}۔
== فی زمانہ استعمالات ==
[[تصویر:5-Achsen Bearbeitungszentrum.jpg|thumbnail|350px|left|صنعتی روبالے کی ایک مثال؛ کارخانے میں منہمک یہ روبالہ اپنی جسمانی وکالت میں ایک [[طرف|طرف یعنی بازو]] کی مانند ہے]]
روبالات کی پیچیدگی اور استعمالات دونوں میں (وقت کے ساتھ ساتھ) اضافہ ہورہا ہے اور صنعتوں میں انکا کردار بڑھتا جارہا ہے۔ اب تک انکا زیادہ استعمال کثیرپیداواری کارخانوں میں خودکاریت پیدا کرنے کیلۓ ہوتا رہا ہے جہاں کوئی ایک متعین اور لگا بندھا کام تکرار کے ساتھ کیا جاتا ہو جسکو روبالات دھراتے رہیں۔ اسطرح کے کام کی ایک عام مثال [[خودحرکیہ ساز|پیداوار{{زیر}} سیارہ (car production)]] کے شعبہ میں ملتی ہے جہاں روبالات ، [[رنگکارینقاشی|رنگائی (painting)]] ، [[جوشکاری|جوشکاری (welding)]] اور پیچ جڑھانے جیسے کام تکرار کے ساتھ انجام دیتے رہتے ہیں۔
 
روبالات کا ایک اور اہم کام ، انسان کے لیۓ پرخطر اور یا پھر ناگوار حالات میں ہوتا ہے۔ مثلا [[تلافی قنبلہ]] ([[bomb disposal]]) یا [[فضائے بسیط|خلاء]] ، [[زیرآب]] اور [[کان کنی]] وغیرہ کے شعبہ جات میں کام اور زہریلے مادوں کے ساتھ کام کرنا وغیرہ۔ اس مقصد کیلیے چند روبالے [[Robowatch OFRO]] اور [[Robowatch MOSRO]] ہیں۔ [[ارتجالی منفجر اخراع|ارتجالی منفجر اختراعات (improvised explosive devices)]] کو ہٹانا بھی اسی قسم کی ایک مثال ہے اس قسم کے کام کو [[EOD]] بھی کہا جاتا ہے۔
 
روبالات کا ایک اور استعمال [[خود امامی ناقل|خود امامی ناقلات (AGVs)]] میں بھی بکثرت کیا جارہا ہے۔ اس قسم کا کام بڑے بڑے ذخیرہ خانوں اور کارخانوں میں دیکھنے میں آتا ہے جہاں روبالہ کو اشیاء ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلیۓ استعمال کیا جاتا اس سے نہ صرف کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ انسانی حفاظت میں بھی۔ یہ روبالات یا تو اپنی تضبیط کے لیۓ [[تاروں]] اور یا پھر [[ترتاش|لیزر]] کی امامت (guidance) پر انحصار کرتے ہیں۔ اسی نظریہ کے تحت چند جگہوں پر روبالات کو [[شفاخانہ|شفاخانوں]] میں بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
 
گھریلو استعمال میں روبالات ابھی صرف ان کاموں تک محدود ہیں جو کہ تواتر رکھنے کے ساتھ ساتھ سادہ بھی ہوں مثلا [[خلائی مطہر|برقی جھاڑو]] دینا (مثال کے طور پر [[اسکوبا]] اور [[رومبا]] نامی روبالات) اور یا پھر [[باغ]] میں گھانس تراشی کرنا وغیرہ۔ اسکے علاوہ [[باورچی خانوں]] میں کام کرسکنے والے روبالات کے بھی تجرباتی نمونے خاصی کامیابی سے مکمل کرلیۓ گۓ ہیں جن پر ابھی مزید تحقیق جاری ہے۔
 
گھریلو استعمال کی ایک اور قسم ان روبالات کی ہے جو کہ ہمجولی یا دوست کی حیثیت سے استعمال کیۓ جاسکیں (مثلا [[آئبو|آئبو (AIBO)]])، اور یا پھر انکو کھیل میں حریف بنایا جاسکے (مثلا [[لوڈو بالا|ludobots]])۔ ایسے روبالات ، [[معاشی روبالہ]] کے زمرے میں آجاتے ہیں۔ مزید یہ کہ کچھ رولابات ، نحیف اور اپنا جسم درست استعمال نہ کرسکنے والے افراد کیلیۓ بھی خاصی کامیابی سے تیار کیۓ جاچکے ہیں جن کی مثالیں [[واکامارو]] اور [[پارو]] ہیں۔