"زمانہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: اصطلاحی طور پر لفظ مختلف طور پر استعمال ہوتا ہے۔ امن و آسائش اور فارغ البالی کے لحاظ سے کائنات کی زن...
 
م Bot: Fixing redirects
سطر 4:
آثار قدیمہ کے ماہر [[زمانہ قبل از تاریخ]] کو مختلف طور پر تقسیم کرتے ہیں۔ مثلاً سب سے قدیم پتھر کا زمانہ تھا ۔ پھر پتھر کے نئے زمانے کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد تانبے کا زمانہ آیا ۔ پھر کانسی کا زمانہ اور سب سے آخر میں[[ لوہے]] کا زمانہ جو اس وقت چل رہا ہے سب سے پہلے زمانے میں لوگ پتھر کے ہتھیار استعمال کرتے تھے ۔ دوسرے میں پتھر کے خوبصورت ہتھیار بننے لگے ۔ تیسرے میں تانبے کے اور چوتھے میں برنج کے ہتھیار وجود میں آئے اور اب ہر اوزار اورہتھیار لوہے سے تیار کیا جاتا ہے۔
 
ہندوؤں کے نزدیک بھی زمانہ چار یگوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے کو [[ستیہ یگ]] یعنی سچا زمانہ کہتے ہیں اور آخری کو کل یک [[کلجگ]] یعنی مصیبت کا زمانہ ۔ اس کے خیال کے مطابق اب کلجگ یعنی مادیت اور مصیبت کا زمانہ چل رہا ہے ۔ جو مہا بھارت سے شروع ہوا۔ ہر روز نئے نئے زمانے پیداہوتے رہتے ہیں۔ مثلاً [[نویاتی اسلحہ|ایٹم بم]] کا زمانہ ، سائنس کا زمانہ وغیرہ ۔ جب زمانے کی تخصیص نہ ہو تو اس سے مراد موجودہ زمانہ ہوتا ہے لیکن اشارۃً دور کے معنی پائے جاتے ہیں۔ تاریخ کے تین زمانے ہیں: قدیم زمانہ جو سن عیسوی سے پہلے کا ہے ۔ وسطی زمانہ جو سن عیسوی کے ہزارسال بعد تک ہے اور زمانہ حال جو 1000ء کے بعد شروع ہوا۔