"سلطان عمر علی سیف الدین مسجد" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
Bot: Fixing redirects
م (روبالہ جمع {{Commonscat|Sultan Omar Ali Saifuddin Mosque}})
م (Bot: Fixing redirects)
[[تصویر:Mosque_bsb_brunei.jpg|thumb|سلطان عمر علی سیف الدین مسجد]]
 
'''سلطان عمر علی سیف الدین مسجد''' [[برونائی دارالسلام|سلطنت برونائی]] کے دارالحکومت [[بندر سری بگاوان|بندری سری بیگوان]] میں واقع شاہی مسجد ہے۔ یہ خطۂ [[ایشیا بحر الکاہل]] کی خوبصورت ترین مساجد اور ملک کے معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد برونائی کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔
 
یہ مسجد برونائی کے 28 ویں سلطان سے موسوم ہے۔ اس کی تعمیر [[1958ء]] میں مکمل ہوئی اور یہ جدید اسلامی طرز تعمیر کا شاندار نمونہ سمجھی جاتی ہے جس پر اسلامی اور اطالوی طرز تعمیر کی گہری چھاپ ہے۔ یہ مسجد [[دریائے برونائی]] کے کناروں پر واقع ایک مصنوعی تالاب پر تعمیر کی گئی۔ مسجد [[سنگ مرمر]] کے [[مینار|میناروں]]، سنہرے [[گنبد|گنبدوں]]، صحنوں اور سر سبز باغات پر مشتمل ہے۔
 
مسجد کا مرکزی گنبد پر خالص [[سونا|سونے]] سے کام کیا گیا ہے۔ مسجد 52 [[میٹر ضد ابہام|میٹر]] بلندی پر واقع ہے اور بندر سری بیگوان شہر کے کسی بھی حصے سے با آسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ میناروں میں جدید برقی سیڑھیاں نصب ہیں جو اوپر جانے کے کام آتی ہیں۔ مسجد کے میناروں سے شہر کا طائرانہ منظر قابل دید ہے۔
 
== بیرونی روابط ==