"سنگل (موسیقی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: lv:Singls
م Bot: Fixing redirects
سطر 1:
{{wikify}}
مغربی موسیقی، بالخصوص امریکی موسیقی کی صنعت میں '''سنگل''' ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: single، لغوی مطلب:واحد یا اکیلا، جمع: سنگلز) ایک ایسے [[گیت]] کو کہتے ہیں جو کسی آئندہ آنے والے البم سے لیا گیا ہو اور اس البم کی تشہیر کیلیے انفرادی طور پر جاری کیا جائے۔ یہ بنیادی طور پر مغربی موسیقی کی اصطلاح ہے جس کا اردو میں کوئی نعم البدل متعارف نہیں کیا گیا۔
 
سنگلز کو کئی مختلف صورتوں میں جاری کیا جاتا ہے۔ ابتدا میں ان کو گراموفون ریکارڈز پر جاری کیا جاتا تھا جو "سنگلز" کہلاتے تھے۔ ان ریکارڈز پر زیر موضوع گیت کے علاوہ ایک یا دو دیگر گانے بھی محفوظ ہوتے تھے اور اصل البم کے اجراء سے پہلے فروخت کیلیے دستیاب ہوتے تھے۔ تاہم انٹرنیٹ پر گیتوں کی مفت دستیابی سے گراموفون ریکارڈ کے ذریعے سنگلز کی فروخت کم ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں، سنگلز کو ریڈیو پر بھی چلایا جاتا ہے اور 1970ء اور 1980ء کی دہائیوں میں گیتوں کی ویڈیوز کی آمد سے سنگلز کو عوام تک پہنچانے کا یہ ذریعہ بھی کافی مقبول ہو گیا ہے۔